Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرقانونی پابندیاں ختم نہیں کی گئیں تو الیکشن کابائیکاٹ کردیں گے۔الطاف حسین


ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرقانونی پابندیاں ختم نہیں کی گئیں تو الیکشن کابائیکاٹ کردیں گے۔الطاف حسین
 Posted on: 5/28/2018
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرقانونی پابندیاں ختم نہیں کی گئیں تو الیکشن کابائیکاٹ کردیں گے۔الطاف حسین
ہم عوام سے یہ اپیل کرنے پر مجبورہوں گے کہ وہ الیکشن کے عمل کابائیکاٹ کریں
اوورسیزیونٹوں کے کارکنان انسانی حقوق کی تنظیموں اورمبصرین کوایم کیوایم پر لگائی جانے والی پابندیوں اورالیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ کریں
مہاجرعوام میں احساس محرمی اب شدیدسے شدیدترہوتاجارہاہے،مہاجرعوام اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ ان کے مسائل کاحل اورحقوق کاحصول علیحدہ صوبے میں ہے، علیحدہ صوبہ کی بات کوتسلیم کیاجائے ورنہ بات اس سے آگے جائے گی 
ہم تمام بین الاقوامی فورم پر اپنا مقدمہ لے کرجائیں گے اوردنیاکوبتائیں گے پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ کیاہورہاہے
ایم کیوایم امریکہ ،کینیڈا اوربرطانیہ کے کارکنوں کے مشترکہ اجلاس سے فون پر خطاب

لندن ۔۔۔ 28 مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرقانونی اورغیرآئینی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، اگریہ پابندیاں ختم نہیں کی گئیں توہم ایسے الیکشن کابائیکاٹ کردیں گے اور عوام سے یہ اپیل کرنے پر مجبورہوں گے کہ وہ الیکشن کے عمل کابائیکاٹ کریں۔انہوں نے تمام اوورسیزیونٹوں سے کہاکہ وہ دنیابھرکی انسانی حقوق کی تنظیموں اورمبصرین کوایم کیوایم پر لگائی جانے والی پابندیوں اورالیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم امریکہ ،کینیڈا اوربرطانیہ کے کارکنوں کے مشترکہ اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے 25جولائی 2018ء کو عام انتخابات کااعلان کیاہے لیکن ساتھ ہی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے عدالت، الیکشن کمیشن اور نیب کے ذریعے یہ شرط عائد کردی ہے کہ وہ فیصلہ کریں گے کہ کون اس کے قواعدوضوابط پر پورااترتاہے ، جوپواراترے گااسی کوالیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی ۔اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ نے غیرملکی مبصرین کوبھی الیکشن کی مانیٹرنگ کے لئے پاکستان آنے پر پابندی عائدکردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرتالا پڑاہواہے، خورشیدمیموریل ہال اورایم پی اے ہاسٹل سیل ہے ، دیگر دفاتر بھی سیل ہیں، کئی دفاتر مسمار کردیے گئے ، ایم کیوایم کے فلاحی اداروں پر ضمیرفروش عناصر کاقبضہ کرادیاگیاہے ، ایم کیوایم کے مینڈیٹ پرکامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں جاچکے ہیں، سوائے ایم این اے سفیان یوسف کے کسی بھی ایم این اے یاایم پی اے یاسینیٹرنے استعفیٰ نہیں دیا اورقرآن مجید پر حلف اٹھانے کے باوجود تحریک سے غداری کرگئے ۔ فوج ، رینجرزاورآئی ایس آئی کے افسران براہ راست فون کرکے ایم کیوایم کے ار کان کودھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ پی ایس پی میں شامل ہوں یاپی آئی بی ٹولے کے ساتھ جاؤ ورنہ جیل جانے یامقدمات کاسامناکرنے کے لئے تیارہوجاؤ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پرپابندی عائدہے، حتیٰ کہ ہمیں شہیدوں کی یادگارپر فاتحہ خوانی کرنے تک کی اجازت نہیں ہے ، ایم کیوایم کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے ، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکن جیلوں میں ہیں ، سینکڑوں لاپتہ ہیں، کارکنوں اورذمہ داروں کوچن چن کرلاپتہ کیاجارہاہے ،سرکاری ایجنسیوں کے اہلکارایم کیوایم کے کارکنوں کوبھوکے بھیڑیوں کی طرح ڈھونڈتے پھررہے ہیں، ایم کیوایم کانام لیناجرم بنادیاگیاہے ، یہی زمینی حقائق ہیں۔ ایسے میں الیکشن میں کس طرح حصہ لیاجاسکتاہے ؟ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں اورحامیوں پر جس طرح ظلم وجبر کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں، اس کے پیش نظر کیاہمیں الیکشن میں حصہ لیناچاہیے؟ اس پر امریکہ، کینیڈا اوربرطانیہ کے کارکنوں نے فرداً فرداً جناب الطا ف حسین کواپنی رائے پیش کی کہ ہمیں اس صورتحال میں الیکشن کا بائیکاٹ کردیناچاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوں کی رائے پر کہاکہ مہاجروں کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرقانونی اور غیرآئینی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، اگریہ پابندیاں ختم نہیں کی گئیں توہم ایسے الیکشن کابائیکاٹ کردیں گے اورمہاجروں اورتمام حق پرست عوام سے یہ اپیل کر یں گے کہ وہ الیکشن کے عمل کابائیکاٹ کریں۔انہوں نے تمام اوورسیزیونٹوں سے کہاکہ وہ وڈیوبریفنگ، خطوط اورملاقاتوں کے ذریعے دنیابھرکی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مبصرین کوایم کیوایم پر لگائی جانے والی پابندیوں اورالیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے کی وجوہات اورمہاجروں پر جومظالم ڈھائے جارہے ہیں ان سے آگاہ کریں ۔ 
جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ہم 1987ء سے بلدیاتی اورعام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں لیکن جائزحقوق کے لئے ہمارے مطالبات اورآوازپر توجہ نہیں دی جارہی ہے ، ہماری آواز کوسننے کے بجائے ہمیں ریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس صورتحال کی وجہ سے مہاجرعوام میں پہلے سے پایاجانے والااحساس محرمی اب شدیدسے شدیدترہوتاجارہاہے اوروہ اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ اب ان کے مسائل کاحل اورحقوق کاحصول علیحدہ صوبے میں ہے لہٰذا ہم یہ کہتے ہیں کہ علیحدہ صوبہ کی بات کوتسلیم کیاجائے ورنہ بات اس سے آگے جائے گی اورہم تمام بین الاقوامی فورم پر اپنا مقدمہ لے کرجائیں گے اوردنیاکوبتائیں گے پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ کیاہورہاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیابھرمیں ہرملک کی فوج ہوتی ہے لیکن پاکستان دنیاکاایساملک ہے کہ اس کی فوج کے پاس ملک ہے ، عدلیہ، انتظامیہ، ؛ پارلیمنٹ ، نیب ،الیکشن کمیشن، سول بیوروکریسی اورملک کے تمام ادارے اس وقت فوج کے کنٹرول میں ہیں اورملک کے 22کروڑ عوام فوج کے غلام بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہ فوج نے ملک کودولخت کردیا، باربارمارشل لاء نافذ کیا، آئین توڑالیکن کسی ایک کوبھی سزانہیں ہوئی۔ آج بھی صرف سویلین کے خلاف ہی کارروائی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے فوج اورریاستی اداروں کے ظلم وبربریت سے تنک آکرشدت جذبات میں پاکستان مردہ باد کہہ دیاتوپوری ریاست ایم کیوایم اورمہاجرعوام پر حملہ آورہوگئی لیکن یہی بات محموداچکزئی، عمران خان، آصف زرداری،اسفندیارولی ،خواجہ آصف اوردیگر لوگوں نے بھی کہیں لیکن ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کوچاہیے کہ وہ آگے آئیں کیونکہ قوم کامستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوں سے کہاکہ وہ شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ ساتھیوں اوراسیروں کے اہل خانہ اورمصیبت زدہ خاندانوں کی مددکیلئے زکوٰۃ فطرے اوردیگر عطیات جمع کرائیں اوران کی مدد کے لئے جوہوسکتاہے وہ کریں۔ 

*****


9/8/2024 4:21:08 PM