Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یکم مئی نہ صرف محنت کشوں بلکہ تمام مظلوم قوموں کواپنے حقوق کیلئے جدوجہداورقربانیاں دینے کادرس دیتاہے ۔ الطاف حسین


یکم مئی نہ صرف محنت کشوں بلکہ تمام مظلوم قوموں کواپنے حقوق کیلئے جدوجہداورقربانیاں دینے کادرس دیتاہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/1/2018 1
یکم مئی نہ صرف محنت کشوں بلکہ تمام مظلوم قوموں کواپنے حقوق کیلئے جدوجہداورقربانیاں دینے کادرس دیتاہے ۔ الطاف حسین
یکم مئی کوشکاگوکے محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیوں اورجدوجہدکی بنیاد رکھی ۔الطاف حسین
یکم مئی ہراس مظلوم قوم کیلئے ہے جوطاقتورقوتوں کے جبروستم کے آگے ایک غلام اورحقیر سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی 
یکم مئی تمام مظلوم قومیتوں کوپکارپکارکر یہ درس دے رہی ہیں کہ وہ بھی کرپٹ اشرافیہ کے خلاف نہ صرف آواز بلند
کریں بلکہ حقوق حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہدکاآغازبھی کریں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کایکم مئی کومحنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے یکم مئی کومحنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہاہے یکم مئی نہ صرف محنت کشوں بلکہ تمام مظلوم قوموں کواپنے حقوق کیلئے جدوجہداورقربانیاں دینے کادرس دیتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یکم مئی محنت کشوں کومحنت ومشقت اوردل جمعی سے کام کرنے کاہی درس نہیں دیتابلکہ یہ ہمیں دنیابھرمیں ہونے والی ترقی میں کارفرما محنت کشوں کی محنت ولگن اورخدمات کوبھی یاددلاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ یکم مئی ہراس محروم محنت کش کیلئے ہے جس سے محنت تولی جاتی ہے لیکن اس کی محنت کے حساب سے اس کامعاوضہ ادا نہیں کیاجاتااوراشرافیہ انہیں غلام اورحقیر سمجھتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ یکم مئی ہراس مظلوم قوم کے لئے بھی ہے جوطاقتورقوتوں کے جبروستم کے آگے ایک غلام اورحقیر سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی ۔ یکم مئی اس کویہ پیغام دیتی ہے کہ جس طرح یکم مئی کوشکاگوکے محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیوں اورجدوجہدکی بنیاد رکھی اوران کی قربانیوں کے نتیجے میں مزدوروں کے حقوق تسلیم کئے گئے گوکہ ابھی تک محنت کشوں کوپوری طرح ان کے حقوق نہیں ملے اورمزدوریونینیں اس کے لئے اب بھی جدوجہد کررہی ہیں، اسی طرح وہ محروم ومحکوم قومیں جنہیں طاقتورقوتوں نے اپناغلام اورمحکوم بنایاہواہے انہیں بھی یکم مئی کے مزدوروں کی لازوال قربانیوں سے یہ درس ملتاہے کہ ہم بھی اپنے بنیادی حقوق کے لئے، اپنی باعزت اورباغیرت زندگی گزارنے کے لئے اوراپناحق لینے کے لئے جدوجہد کریں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ یکم مئی کودی جانے والی مزدوروں کی لازوال قربانیاں پاکستان کی تمام مظلوم قومیتوں کوپکارپکارکر یہ درس دے رہی ہیں کہ وہ بھی کرپٹ اشرافیہ خواہ ان کاتعلق کسی بھی شعبہ سے ہو،اس کے خلاف نہ صرف آواز بلندکریں بلکہ حقوق حاصل کرنے کاعزم کریں اورصرف عزم ہی نہ کریں بلکہ آج ہی سے اس کے لئے عملی جدوجہدکاآغازبھی کریں۔ 

*****


9/8/2024 11:13:19 PM