Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس تحریک کو منزل کی جانب لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ڈاکٹرندیم احسان


ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس تحریک کو منزل کی جانب لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 2/25/2018
ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس تحریک کو منزل کی جانب لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ڈاکٹرندیم احسان
ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
پی ایس پی ، پی آئی بی اوربہادرآباد ٹولے اسٹیبلشمنٹ کے طے شدہ منصوبے پرکام کررہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان 
تمام ترریاستی مظالم او رسازشوں کے باوجودعوام آج بھی ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
برطانیہ کے شہربرید فورڈ کے دورے کے موقع پرایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس تحریک کواس کی منزل کی جانب لے جانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ بات برطانیہ کے شہربرید فورڈ کے دورے کے موقع پرایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن منظوراحمد، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن محمدسلیم اورایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم جب سے وجودمیں آئی ہے اسے ختم کرنے کے لئے ریاستی مظالم کانشانہ بنایا جارہا ہے ،ہردورمیں ایم کیوایم کوکچلنے کے لئے مذموم ہتھکنڈے اختیارکئے گئے ، گزشتہ پانچ سالوں سے بھی ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن جاری ہے اورایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں، ایم کیوایم کے بزرگ رہنمااورممتازدانشورپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کوبیدردی سے شہید کردیاگیا، اس سے پہلے بھی درجنوں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاگیا، ہزاروں کارکنوں کوگرفتارکیاگیااوراب بھی کارکنوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کیا جارہاہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایک طرف ریاستی مظالم ہیں اوردوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ پی ایس پی ، پی آئی بی اوربہادرآباد ٹولے مہاجروں کوغلام بنانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے طے شدہ منصوبے پرکام کررہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ تمام ترریاستی مظالم اوراسٹیبلشمنٹ کی تمام تر سازشوں کے باوجودعوام آج بھی ایم کیوایم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ ریاستی مظالم اپنے عروج پر ہیں لیکن ہم تمام ترمظالم کے ایم کیوایم کا34واں یوم تاسیس اپنے روایتی عزم کے ساتھ منائیں گے اوردنیاکوایک بارپھردکھائیں گے کہ اسٹیبلشمنٹ چاہے کیسے ہی مظالم کیوں نہ ڈھالے وہ ایم کیوایم کوختم نہیں کرسکتی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے بھی خطاب کیا۔ 

*****

9/16/2024 4:33:04 AM