Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سپریم کورٹ اور قومی وسندھ اسمبلی کی جانب سے ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکے ماورائے عدالت قتل کو نظرانداز کرناقابل مذمت ہے، قاسم علی رضا
Posted on: 1/19/2018
سپریم کورٹ اور قومی وسندھ اسمبلی کی جانب سے ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکے ماورائے عدالت قتل کو
نظرانداز کرناقابل مذمت ہے، قاسم علی رضا
نقیب اللہ محسود کے ماؤرائے عدالت قتل پر ازخود نوٹس اور قومی اسمبلی میں رپورٹ طلب کرنا خوش آئندہے، قاسم علی رضا
ڈاکٹر حسن ظفرعارف شہیدکے معاملے پر دہرا معیار صرف اس لئے روا رکھا جارہا ہے کہ وہ ایک مہاجر تھے، قاسم علی رضا
ڈاکٹر حسن ظفرنے اپنی پوری زندگی جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے وقف کردی، قاسم علی رضا
ہردور میںآمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے رہے، قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں،قاسم علی رضا
انسانیت اورجمہوریت کیلئے انگنت قربانیاں دینے والے ڈاکٹرحسن ظفرعارف کو فراموش کردیاگیا ہے، قاسم علی رضا
دہرے معیار پرپاکستان کے روشن خیال، ترقی پسند اورجمہوریت پسند افراد کی خاموشی انتہائی معنٰی خیز ہے ،قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج سید قاسم علی رضا نے سپریم کورٹ اور قومی وسندھ اسمبلی کی جانب سے ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکے ماورائے عدالت قتل کو نظرانداز کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے اب تک ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل پرازخودنوٹس کیوں نہیں لیا؟ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارکی جانب سے نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لیا گیاہے جبکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور سندھ اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی گئی جوکہ خوش آئند ہے لیکن چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور قومی وسندھ اسمبلی کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ دانشور، فلاسفراور جامعہ کراچی میں لاکھوں طلباء کو زیورعلم سے آراستہ کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف شہید کے ماورائے عدالت قتل کا کوئی نوٹس نہیں لیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 72 سالہ ڈاکٹر حسن ظفرعارف نے برطانیہ اور امریکہ کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی ، فلاسفی میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھے، جامعہ کراچی میں طلباء وطالبات میں کی نظریاتی بنیادوں پر تربیت کی ، انہیں زیورعلم سے آراستہ کیا، پاکستان میں اپنی پوری زندگی جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے وقف کردی ، ہردور میںآمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹے رہے اور جنرل ضیاء الحق کے آمرانہ دورحکومت میں دوسال سے زائد عرصہ تک قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن پاکستان کے جمہوری اداروں کی جانب سے انسانیت اورجمہوریت کیلئے انگنت قربانیاں دینے والے ڈاکٹرحسن ظفرعارف کو فراموش کردیاگیا ہے ۔ سید قاسم علی رضانے کہاکہ پروفیسرحسن ظفرعارف کو 13، جنوری 2018ء کو گرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا لیکن نہ تو چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ان کے ماورائے عدالت قتل پر ازخود نوٹس لیاگیا اورنہ ہی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کی رپورٹ طلب کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حسن ظفرعارف شہیدکے معاملے پر دہرا معیار صرف اس لئے روا رکھا جارہا ہے کہ وہ ایک مہاجر تھے اورپاکستان میں مہاجر ہونا جرم بنادیاگیا ہے۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ اس دہرے معیار پرپاکستان کے روشن خیال، ترقی پسند اورجمہوریت پسند افراد کی خاموشی انتہائی معنٰی خیز ہے ، آخر ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کا کیاگناہ تھا کہ پاکستان کی اتنی بڑی علمی شخصیت کو سفاکی سے قتل کردیاگیا اور پاکستان کے تمام ادارے اس ظلم وبربریت پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
*****
9/22/2023 10:25:01 PM
ریاستی مظالم کے باوجود وفاپرست کارکنان وعوام کے دلوں سے الطاف حسین ک
...
21 Sep 2023
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے تازہ ترین وڈیولاگ ، تبصروں ، ت
...
21 Sep 2023
ظالم اورکرپٹ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان مکمل تباہی کے
...
20 Sep 2023
ایم کیوایم ، ملک بھرکے مظلوم عوام کی تحریک ہے، قائد تحریک الطاف حسین
...
18 Sep 2023
میلبرن میں قائد تحریک الطاف حسین کی 70 ویں سالگرہ جوش وجذبے سے منائی
...
17 Sep 2023
بانی وقائد الطاف حسین کی 70 ویں پلاٹینم جوبلی سالگرہ کی تقریبات کا باق
...
17 Sep 2023
70سال کی عمر میں لوگ ٹوٹ جاتے ہیں لیکن الطاف حسین نہیں ٹوٹے گا۔الطاف
...
17 Sep 2023
شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی 13 ویں برسی پاکستان سمیت دنیا کے مختل
...
17 Sep 2023
ایم کیوایم آسٹریلیاکے تحت ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی 13 ویں برسی انتہائ
...
16 Sep 2023
بانی وقائد الطاف حسین … عہدساز شخصیت (جناب الطاف حسین کی70ویں سالگرہ ک
...
16 Sep 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us