Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتہ 9 دسمبر کوحسب روایت یوم شہداء بھرپورعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا :کنوینر ندیم نصرت


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتہ 9 دسمبر کوحسب روایت یوم شہداء بھرپورعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا . ندیم نصرت
 Posted on: 11/28/2017
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتہ 9 دسمبر کوحسب روایت یوم شہداء بھرپورعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا
شہداء کے لواحقین ،لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے اہل خانہ عزیزآبادمیں شہداء کی یادگارپرحاظری دینگے اورقرآن خوانی اور 
فاتحہ خوانی کریںگے
یاسین آباد شہداء قبرستان میں شہیدوں کی قبروں پر بھی پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائے گی 
حیدرآباد،سندھ کے دیگرشہروں میں بھی شہداء کی یادگارپرفاتحہ خوانی کی جائے گی اورشہیدوں کی قبروں پرپھول چڑھائے جائیں گے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ندیم نصرت نے کی
امیدہے کہ فوج، رینجرزنے جس طرح فیض آباددھرنے کے شرکاء کی شرپسندی کے باوجو حکومت کو طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کامشورہ دیا اسی ضبط و تحمل اور افہام وتفہیم کامظاہرہ 9دسمبرکویوم شہداء پربھی کیاجائے گا۔ندیم نصرت
امیدہے فوج ، رینجرز،پولیس یادگارشہداء پرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کیلئے جانے والوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی
امیدہے مہاجرعوام کوبھی اپناسمجھتے ہوئے ان کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کیاجائے گا۔ ندیم نصرت 
لندن ۔۔۔ 28 نومبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک اجلاس آج انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ندیم نصرت نے کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و تنظیمی صورتحال پرتفصیلی غوروخوص کیاگیا۔ اجلاس میں تحریک کے تمام شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیااور فیصلہ کیاگیاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 9 دسمبر2017ء کوبروزہفتہ حسب روایت یوم شہداء بھرپورعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا۔ اس موقع پرایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین اورلاپتہ اوراسیرکارکنوں کے اہل خانہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں شہداء کی یادگارپرحاظری دیں گے ، شہداء کوسلامی دیں گے اورشہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کریں گے۔اس موقع پر شہداء یادگار کے علاوہ یاسین آباد کے شہداء کے قبرستان میں شہیدوں کی قبروں پر بھی پھول چڑھائے جائیں گے ، فاتحہ خوانی کی جائے گی اورشہداء کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔9دسمبرکو کراچی کی طرح حیدرآبادمیں بھی شہداء کی یادگارپرفاتحہ خوانی کی جائے گی اورشہیدوں کی قبروں پرپھول چڑھائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں سندھ دیگرشہروں اوراوورسیزیونٹوں میں بھی فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ 
اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاکہ 9دسمبر کوکوئی سیاسی جلسہ ،جلوس یااجتماع نہیں ہے بلکہ شہید وں کے لواحقین اور لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے اہل خانہ9دسمبرکو اپنے شہیدوں کی یادگار اور قبرستان جاکرفاتحہ پڑھناچاہتے ہیں اورشہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرناچاہتے ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہمیں امیدہے کہ فوج، رینجرزاوردیگرریاستی اداروں نے فیض آباددھرنے کے شرکاء کی تمام ترلاقانونیت اورشرپسندی کے باوجودجس ضبط وتحمل کامظاہرہ کیااور حکومت کوافہام وتفہیم کاراستہ اختیارکرنے اورطاقت کے استعمال سے گریز کرنے کامشورہ دیا اسی ضبط و تحمل اور افہام وتفہیم کامظاہرہ 9دسمبرکویوم شہداء پربھی کیاجائے گااورفوج ، رینجرز،پولیس اورفوج کے دیگرذیلی اداروں کی جانب سے اپنے شہیدوں کی یادگارپرپھول چڑھانے اورقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے لئے جانے والوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی اورمہاجرعوام کوبھی اپناسمجھتے ہوئے ان کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کیاجائے گا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اپنے شہداء کی یادگاراورقبروں پر جاکرفاتحہ پڑھناشہداکے لواحقین کاحق ہے لہٰذا ہمیں امید ہے کہ ہمارے شہداکے لواحقین کوان کے اس حق سے محروم نہیں کیاجائے گا۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے 9 دسمبرکویوم شہدا منانے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔

*****


7/26/2024 7:21:31 PM