Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی ،پنجابی جرنیلوں کے تلوے چات کر ذوالفقارعلی بھٹو کی ریت دہرارہی ہے، قاسم علی رضا


پیپلزپارٹی ،پنجابی جرنیلوں کے تلوے چاٹ کر ذوالفقارعلی بھٹو کی ریت دہرارہی ہے، قاسم علی رضا
 Posted on: 11/9/2017
پیپلزپارٹی ،پنجابی جرنیلوں کے تلوے چاٹ کر ذوالفقارعلی بھٹو کی ریت دہرارہی ہے، قاسم علی رضا
پیپلزپارٹی کا ماضی اورحال پنجابی فوج کی غلامی سے عبارت ہے، قاسم علی رضا
بھٹو نے جنرل ایوب خان، جنرل یحی ٰ خان اورجنرل ضیاء الحق کے تلوے چاٹے اورانکے کہنے پر سیاست میں آیا، قاسم علی رضا
بعد میں انہی جنرنیلوں نے ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی پر لٹکادیا، قاسم علی رضا
بے نظیربھٹو کے بعد آصف علی زرداری بھی پنجابی فوج کی غلامی کرکے بھٹو کی ریت دہرارہا ہے، قاسم علی رضا
سندھیوں کو پنجابی سامراج کا غلام بنانا اور مہاجروں کا سیاسی ، معاشی اورجسمانی قتل عام کرنا پیپلزپارٹی کا بنیادی دستور ہے، قاسم علی رضا
پیپلزپارٹی کی رکن شہلارضا کے بیان پر رکن رابطہ کمیٹی کا تبصرہ

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے پیپلزپارٹی کی رکن شہلارضا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری پیپلزپارٹی ،پنجابی جرنیلوں کے تلوے چاٹ کر ذوالفقارعلی بھٹو کی ریت دہرارہی ہے اورپیپلزپارٹی کا ماضی اورحال پنجابی فوج کی غلامی سے عبارت ہے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ جس طرح ذوالفقارعلی بھٹو نے جنرل ایوب خان، جنرل یحی ٰ خان اورجنرل ضیاء الحق کے تلوے چاٹے اوراپنے ڈیڈی کے کہنے پر سیاست میں آئے لیکن بعد میں انہی جنرنیلوں نے ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی پر لٹکادیا۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح بے نظیربھٹو نے بھی پنجابی جرنیلوں کی غلامی کی اورپنجابی فوج کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے مہاجروں کا قتل عام کرایا لیکن بعد میں انہی پنجابی جرنیلوں نے بے نظیربھٹو کو قتل کردیا۔ اب یہی عمل آصف علی زرداری دہرارہا ہے اوراپنے سیاہ کرتوت چھپانے کیلئے پنجابی جرنیلوں کی غلامی کررہا ہے ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا ماضی اور حال پنجابی فوج کی غلامی سے عبارت ہے ، پنجابی جرنیلوں کی غلامی کرنا ، غریب سندھیوں کو پنجابی سامراج کا غلام بنانا اور مہاجروں کا سیاسی ، معاشی، تعلیمی اورجسمانی قتل عام کرنا پیپلزپارٹی کا بنیادی دستور ہے ۔
***** 

9/16/2024 6:00:02 AM