Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اقوام متحدہ کے 36ویں سیشن میں ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اوربانی وقائد الطاف حسین کی تقاریر پر عائد غیرقانونی پابندی کے معاملے کو اٹھایاگیا
Posted on: 9/21/2017
جنیوامیں انسانی حقوق کے بار ے میں اقوام متحدہ کے 36ویں سیشن میں ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں
اوربانی وقائد الطاف حسین کی تقاریر پر عائد غیرقانونی پابندی کے معاملے کو اٹھایاگیا
جناب الطاف حسین پاکستان میں موجودہ دور کے ایک سیکولر لیڈرہیں لیکن انکی آزادی تقریر کوسلب کرلیاہے۔عادل غفار
الطاف حسین کاواحد قصوریہ ہے کہ وہ پاکستان میں مہاجروں، بلوچوں اوردیگرمظلوم قوموں کی آوازہیں۔ عادل غفار
عالمی برادری کوپاکستان کے وفد سے یہ سوال کرناچاہیے کہ آخر انہیں جناب الطاف حسین سے کیاخوف ہے کہ وہ انہیں ان کابنیادی حق دینے کے لئے تیارنہیں ہیں۔عادل غفارایڈوکیٹ
انسانی حقوق کے بار ے میں اقوام متحدہ کے 36ویں سیشن میں ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں اوربانی وقائد جناب الطاف حسین کی تقاریر پر عائد غیرقانونی پابندی کے معاملے کوبھی اٹھایاگیاہے۔ سوئٹزرلینڈکے شہر جنیوامیں گزشتہ چند روزسے جاری سیشن میں انسانی حقو ق کے سرگرم رکن عادل غفار ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ جناب الطاف حسین پانچ کروڑمہاجروں کے قائدہیں اوروہ پاکستان میں اپنی زندگی کولاحق خطرات کے باعث گزشتہ دو دہائیوں سے زائدعرصہ سے برطانیہ میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ ایم کیوایم کے خلاف کئی آپریشن کئے گئے ، ریاستی اداروں کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں کے دوران 20 ہزارمہاجروں کوقتل کیاجاچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین پاکستان میں موجودہ دور کے ایک سیکولر لیڈرہیں لیکن ریاستی اداروں کی جانب سے جناب الطاف حسین کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی گئی اوران کی آزادیء تقریر کوسلب کرلیاگیاہے۔ جناب الطاف حسین کاواحد قصوریہ ہے کہ وہ پاکستان میں مہاجروں، بلوچوں اوردیگرمظلوم قوموں کی آوازہیں۔ عادل غفارایڈوکیٹ نے کہاکہ عالمی برادری کوپاکستان کے وفد سے یہ سوال کرناچاہیے کہ آخر انہیں جناب الطاف حسین سے کیاخوف ہے کہ وہ انہیں ان کا اظہاررائے کابنیادی حق دینے کے لئے تیارنہیں ہیں۔
*****
2/10/2026 4:49:34 PM
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں خودکش حملے پر لندن کے اسپتال سے وڈیو لا
...
06 Feb 2026
I strongly condemn this most heinous act of terrorism. I believe that
...
06 Feb 2026
Update: Improvement in the health of Mr @AltafHussain_90 founder of
...
03 Feb 2026
Update: On Sunday night, doctors conducted a medical examination of MQ
...
02 Feb 2026
Update: On Sunday night, doctors conducted a medical examination of MQ
...
02 Feb 2026
Update: founder leader of the MQM, Mr. @AltafHussain_90 has been shi
...
02 Feb 2026
Should anyone question the appeal of Altaf Hussain among the public,
...
01 Feb 2026
Altaf shows concern over Imran Khan’s health, calls for immediate fami
...
31 Jan 2026
MQM Supremo Altaf Hussain calls for 80 firefighting stations in Karach
...
26 Jan 2026
Only those who lost loved ones can fully grasp the magnitude of this s
...
25 Jan 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us