Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی 64ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں منائی گئی
Posted on: 9/17/2017
ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین کی 64ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں منائی گئی
کراچی کے مختلف علاقوں میں کارکنوں نے گھروں میں اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ کاکیک کاٹا، ترانے گائے ، قائد سے تجدید عہدوفا کیا
بعض علاقوں میں کارکنوں نے گلیوں میں آتش بازی بھی ۔ مختلف علاقوں میں چاکنگ کے ذریعے قائدکوسالگرہ کی مبارکبادپیش کی
حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ ،سکرنڈ،دولت پور،سانگھڑ،ڈہرکی گھوٹکی، ٹنڈوآدم ، شہدادپور، ٹنڈوالہ یار اوردیگرشہروں میں بھی کارکنوں نے گھروں میں سالگرہ منائی
کارکنوں نے قائدکوسالگرہ پرمبارکبادکے پیغامات کے ساتھ ساتھ خوبصورت کارڈزاورترانے تیارکرکے بھی بھیجے
کارکنوں نے فیس بک، ٹیوٹر، واٹس اپ اور سوشل میڈپاکے دیگرذرائع پر بھی سالگرہ کے حوالے سے خوبصورت کارڈ اورپیغامات شیئرکیے
برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، بیلجیئم ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ،آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ،ناروے اورسعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگرخلیجی ممالک میں بھی جناب الطاف حسین کی سالگرہ منائی گئی ،اجتماعات کاانعقاد
کارکنوں اورہمدردوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے بھی قائدتحریک کوسالگرہ کی مبارکبادپیش کی
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائدجناب الطاف حسین کی 64ویں سالگرہ آج پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں منائی گئی ۔ ریاستی آپریشن اورایم کیوایم کی تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائدہے اورمسلسل چھاپوں اورگرفتاریوں کے باعث چونکہ کو ئی اجتماع یاکھلے عام تقریب منعقد نہیں کی جاسکتی لہٰذا کراچی کے مختلف علاقوں میں کارکنوں نے اپنے اپنے گھروں میں اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ کاکیک کاٹا، جناب الطاف حسین کے ترانے گائے ، قائد سے تجدید عہدوفا کیااورانہیں مبارکبادپیش کی۔ بعض علاقوں میں کارکنوں نے گلیوں میں آتش بازی بھی ۔ کارکنوں نے شہرکے مختلف علاقوں میں چاکنگ کے ذریعے اپنے قائدکوسالگرہ کی مبارکبادپیش کی ۔ کراچی کی طرح حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ ،سکرنڈ،دولت پور،سانگھڑ،ڈہرکی گھوٹکی، ٹنڈوآدم ، شہدادپور، ٹنڈوالہ یار اوردیگرشہروں میں بھی کارکنوں نے گھروں کے اندرجمع ہوکرقائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ منائی ، کیک کاٹااورتجدیدعہدوفاکیا۔ گھروں میں کارکنوں کے ساتھ ان کے اہل خانہ، ماؤں بہنوں اوربچوں نے بھی سالگرہ منائی اورجناب الطاف حسین کومبارکباد پیش کی اورملکرسالگرہ کے نغمے گائے ۔ ایم کیوایم کے کارکنوں نے جناب الطا ف حسین کوان کی سالگرہ پرمبارکبادکے پیغامات کے ساتھ ساتھ خوبصورت کارڈزاورترانے تیارکرکے بھی بھیجے ۔ اس کے علاوہ فیس بک، ٹیوٹر، واٹس اپ اور سوشل میڈپاکے دیگرذرائع پر بھی اپنے محبوب قائد جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے حوالے سے خوبصورت کارڈ اورپیغامات شیئرکیے ۔ بہت سے کارکنوں نے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے حوالے سے تیارکئے گئے مختلف تنظیمی نغموں پر قائدتحریک کی تصاویراوروڈیوشارٹس ڈال کرانہیں خوبصورتی سے تیارکیااورانہیں بھی فیس بک، ٹیوٹر،واٹس اپ پرشیئرکیا۔مختلف شہروں سے جناب الطاف حسین کوگلدستے بھی بھیجے گئے ۔پاکستان کے علاوہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، بیلجیئم ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ،آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ،ناروے اورسعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگرخلیجی ممالک میں بھی جناب الطاف حسین کی 64ویں سالگرہ منائی گئی ۔کارکنوں نے چھوٹے چھوٹے اجتماعات کرکے اپنے محبوب قائد کی سالگرہ کے کیک کاٹے اورقائدسے تجدیدعہدوفاکیا۔ دریں اثناء پاکستان سمیت مختلف ممالک سے کارکنوں اورہمدردوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے بھی قائدتحریک کوسالگرہ کی مبارکبادپیش کی اوران کے لئے دعائیں کیں۔
*****
2/6/2023 7:39:09 AM
آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلینا جیورجیوا کے نام ایم کیوایم
...
03 Feb 2023
طالبان کس نے بنائے؟ قائدتحریک الطاف حسین کاسوال
...
01 Feb 2023
ُُُپشاورمیں خودکش حملہ …بانی وقائد جناب الطاف حسین کا بیان
...
30 Jan 2023
ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث راؤ انوار کو باعزت بری کیاجانا ان
...
23 Jan 2023
پاکستان کی معیشت ٹائی ٹینک کی طرح مسلسل ڈوب رہی ہے ،الطاف حسین
...
20 Jan 2023
ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام شہید نے تحریک کیلئے جوقربان
...
17 Jan 2023
بلدیاتی انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کرنے پر کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ
...
15 Jan 2023
بلدیاتی انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کرنے پر کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ
...
15 Jan 2023
ایم کیوایم کے سابق ڈپٹی کنوینر شہیدوفاپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید
...
13 Jan 2023
کراچی اورحیدرآباد کے عوام 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات کامکمل بائیکاٹ
...
11 Jan 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us