Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ایم کیوایم خواتین کارکنان اوران کے رشتہ داروں کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاری کافوری نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
Posted on: 8/2/2017 1
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ایم کیوایم خواتین کارکنان اوران کے رشتہ داروں کی بلاجواز وغیرقانونی
گرفتاری کافوری نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے کے بعد مہاجرخواتین کو بھی
گرفتارکرکے تھانے میں بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
غیرقانونی ،غیرآئینی اورغیرانسانی مظالم کے تسلسل سے مہاجرقوم کے صبر کاپیمانہ لبریز ہورہاہے، رابطہ کمیٹی
اگر مہاجروں پر ریاستی مظالم کاسلسلہ بندنہ کیاگیا تو اسکے نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، رابطہ کمیٹی
غیرقانونی گرفتاریوں سے نہ تو مہاجرقوم کو خوف زدہ کیاجاسکتا ہے اورنہ ہی انہیں حقوق کی جدوجہد سے بازرکھاجاسکتا ہے، رابطہ کمیٹی
مہاجرقوم کے ایک ایک فردنے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ غلامی کی ذلت آمیز زندگی گزارنے کے بجائے
عزت کی موت مرنا گوارا کریں گے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میرپورخاص اورکراچی میں ایم کیوایم کی خواتین کارکنان اوران کے رشتہ داروں کی غیرقانونی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کی خواتین کارکنان اور ان کے رشتہ داروں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیا جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن جاری ہے جس کے دوران مہاجروں کا سیاسی ،معاشی، تعلیمی اورجسمانی قتل عام کیاجارہا ہے،پاکستانی فوج، آئی ایس آئی ، رینجرز اورپولیس کی جانب سے مہاجرنوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے ، انہیں گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے ، سرکاری عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ افسوس صدافسوس وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے کے بعد مہاجرخواتین کو بھی گرفتارکرکے تھانے میں بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیرقانونی ،غیرآئینی اورغیرانسانی مظالم کے تسلسل سے مہاجرقوم کے صبر کاپیمانہ لبریز ہورہاہے، اگر مہاجروں پر ریاستی مظالم کاسلسلہ بند نہ کیاگیا تو اسکے نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ غیرقانونی گرفتاریوں سے نہ تو مہاجرقوم کو خوف زدہ کیاجاسکتا ہے اورنہ ہی انہیں حقوق کی جدوجہد سے بازرکھاجاسکتا ہے ۔مہاجرقوم کے ایک ایک فردنے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ غلامی کی ذلت آمیز زندگی گزارنے کے بجائے عزت کی موت مرنا گوارا کریں گے لیکن اپنے جائز حقوق کی جدوجہد سے ہرگز دستبردارنہیں ہوں گے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کی خواتین کارکنان اوران کے رشتہ داروں کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاری کافوری نوٹس لیاجائے اورتمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکرایاجائے۔
*****
9/18/2025 9:06:39 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us