Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج عامراقبال کے گھرپرسرکاری اہلکاروں کاچھاپہ


حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج عامراقبال کے گھرپرسرکاری اہلکاروں کاچھاپہ
 Posted on: 7/29/2017
حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج عامراقبال کے گھرپرسرکاری اہلکاروں کاچھاپہ
عامراقبال خانزادہ اوران کے اہل خانہ ا س وقت گھر پر نہیں تھے اور فلیٹ پر تالا لگا ہوا تھا
سرکاری اہلکارگھرمیں موجود لیپ ٹاپ، LED اور دیگر اشیاء اپنے ساتھ لے گئے
کراچی اورحیدرآباد میں قائد تحریک الطاف حسین کے وفادار کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی
جلاوطن اورروپوش رہنماؤں اورمتحرک کارکنان کے غیرسیاسی رشتہ داروں تک کوو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
جبروستم کے ہتھکنڈوں سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنان کوخوف زدہ نہیں کیاجاسکتا، رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدرآبادکے جوائنٹ زونل انچارج عامر اقبال خانزادہ کے گھرپر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے غیرقانونی چھاپے اورتوڑپھوڑکی شدیدمذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج کے رکن عامراقبال خانزادہ کی گرفتاری کیلئے گرونگر میں واقع بلڈنگ میں ان کے فلیٹ پر چھاپہ مارا۔ عامراقبال خانزادہ اوران کے اہل خانہ ا س وقت گھر پر نہیں تھے اور فلیٹ پر تالا لگا ہوا تھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرکاری اہلکار فلیٹ کا تالا توڑ کرزبردستی گھر میں داخل ہوئے اور پورے فلیٹ کی تلاشی لی ، تلاشی کے دوران فلیٹ میں توڑپھوڑ کی اورگھرمیں موجود لیپ ٹاپ، LED اور دیگر اشیاء اپنے ساتھ لے گئے ۔
رابطہ کمیٹی نے عامراقبال خانزادہ کے گھرپر غیرقانونی چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اورحیدرآباد میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وفادار کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں، انہیں غیرقانونی طورپرگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے اورظلم کی انتہاء یہ ہے کہ ایم کیوایم کے جلاوطن اورروپوش رہنماؤں ، ذمہ داروں اورمتحرک کارکنان کے غیرسیاسی رشتہ داروں تک کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجروں کو دیوارسے لگانے والے عناصر ہوش کے ناخن لیں اور جان لیں کہ جبروستم کے ہتھکنڈوں سے نہ تو ایم کیوایم کے کارکنان کوخوف زدہ کیاجاسکتا ہے اورنہ ہی ایم کیوایم کو حق پرستی کی جدوجہدسے بازرکھاجاسکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت وانتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ عامراقبال خانزادہ کے گھرپر غیرقانونی چھاپے کا نوٹس لیاجائے اور پرامن مہاجروں کو ہراساں کرنے کاسلسلہ بند کرایاجائے۔
*****

10/8/2024 6:59:47 PM