Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
قائد تحریک الطاف حسین کے سگے خالہ زاد بھائی خالد حسین کو فی الفور رہا کیاجائے ، کنوینر ندیم نصرت
Posted on: 7/19/2017
قائد تحریک الطاف حسین کے سگے خالہ زاد بھائی خالد حسین کو فی الفور رہا کیاجائے ، کنوینر ندیم نصرت
خالد حسین کو آج شام ایک خفیہ ایجنسی کے اہلکار ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتارکرکے اپنے ہمراہ لے گئے، ندیم نصرت
خالد حسین دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں،کچھ دنوں قبل ہی انکی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے،ندیم نصرت
خالد حسین نہ تو ایم کیوایم کے کارکن ہیں اورنہ ہی ان کا سیاست سے کوئی تعلق ہے، ندیم نصرت
اس سے قبل قائد تحریک کے بڑے بھائی ناصر حسین اوربھتیجے عارف حسین کوگرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے،ندیم نصرت
آرمی چیف جواب دیں کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کی قائد تحریک الطاف حسین سے کوئی ناراضگی ہے تو ان کے رشتہ داروں
کو ریاستی مظالم کا نشانہ کیوں بنایاجارہا ہے؟ندیم نصرت
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ قائد تحریک الطاف حسین کے سگے خالہ زاد بھائی خالدحسین کی بلاجوازگرفتاری کا فوری نوٹس لیں ، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سگے خالہ زاد بھائی خالد حسین کی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ خالدحسین کو فی الفور رہا کیاجائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سگے خالدزاد بھائی خالدحسین ولد اشراق حسین آج شب تقریبا سات بجکر 45 منٹ پر اپنی رہائش گاہ واقع نارتھ ناظم آباد کے باہر سبزی فروش کے ٹھیلے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ گاڑی میں سوار ایک خفیہ ایجنسی کے اہلکار انہیں گرفتارکرکے اپنے ہمراہ لے گئے اورتاحال خالدحسین کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا ہے کہ انہیں کیوں گرفتارکیاگیا ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ خالد حسین دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں،کچھ دنوں قبل ہی انکی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے، خالد حسین نہ تو ایم کیوایم کے کارکن ہیں اورنہ ہی ان کا سیاست سے کوئی تعلق ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس سے قبل بھی خالد حسین کوگرفتارکرکے بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایاجاچکا ہے اور ان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاری سے خالد حسین کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ ندیم نصرت نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر اسٹیبلشمنٹ کی قائد تحریک جناب الطاف حسین سے کوئی ناراضگی ہے تو ان کے رشتہ داروں کو ریاستی مظالم کا نشانہ کیوں بنایاجارہا ہے؟ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اوربھتیجے عارف حسین کوگرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے جن کا سیاست سے دوردور تک کوئی تعلق نہیں تھا اورانکے قاتل آج تک گرفتارنہیں کیے گئے ہیں ۔ اسی طرح جناب الطاف حسین کے بہنوئی محمد اسلم ابراہانی کو بھی گرفتارکرکے اڈیالہ جیل میں قیدکے دوران بدترین سلوک کا نشانہ بنایاگیا جس سے ان کی حالت غیرہوگئی اور جیل سے رہائی کے کچھ عرصہ بعدانتقال کرگئے جبکہ جناب الطاف حسین کے اعصاب توڑنے کیلئے ان کے دیگر رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی دشمنی میں ان کے رشتہ داروں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سگے خالہ زاد بھائی خالدحسین کی بلاجوازگرفتاری کا فوری نوٹس لیاجائے اورانہیں غیرقانونی حراست سے فی الفور رہا کرایاجائے ۔
*****
2/6/2023 8:25:41 AM
آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹلینا جیورجیوا کے نام ایم کیوایم
...
03 Feb 2023
طالبان کس نے بنائے؟ قائدتحریک الطاف حسین کاسوال
...
01 Feb 2023
ُُُپشاورمیں خودکش حملہ …بانی وقائد جناب الطاف حسین کا بیان
...
30 Jan 2023
ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث راؤ انوار کو باعزت بری کیاجانا ان
...
23 Jan 2023
پاکستان کی معیشت ٹائی ٹینک کی طرح مسلسل ڈوب رہی ہے ،الطاف حسین
...
20 Jan 2023
ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام شہید نے تحریک کیلئے جوقربان
...
17 Jan 2023
بلدیاتی انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کرنے پر کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ
...
15 Jan 2023
بلدیاتی انتخابات کابھرپور بائیکاٹ کرنے پر کراچی ، حیدرآباد اورٹنڈوالہ
...
15 Jan 2023
ایم کیوایم کے سابق ڈپٹی کنوینر شہیدوفاپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید
...
13 Jan 2023
کراچی اورحیدرآباد کے عوام 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات کامکمل بائیکاٹ
...
11 Jan 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us