Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیدکامران حیدر تحریک کے شہیدکادرجہ رکھتے ہیں۔ الطاف حسین


سیدکامران حیدر تحریک کے شہیدکادرجہ رکھتے ہیں,الطاف حسین  .. شہیدکی بیوہ صائمہ حیدراورمرحوم کے بچوں سے فون پر تعزیت
 Posted on: 7/12/2017
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی سیدکامران حیدرشہیدکی بیوہ صائمہ حیدراورمرحوم کے بچوں سے فون پر تعزیت 
سیدکامران حیدر تحریک کے شہیدکادرجہ رکھتے ہیں۔ الطاف حسین 
کامران حیدرکی ناگہانی وفات صرف گھر والوں ہی کیلئے نہیں بلکہ تحریک کیلئے بھی بہت بڑا نقصان ہے۔الطاف حسین


متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے تحریک کے سینئرکارکن اورایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر سیدکامران حیدرمرحوم کے انتقال پران کی بیوہ صائمہ حیدر، مرحوم کی صاحبزادی اوربیٹوں سے فون پر تعزیت کی۔ جناب الطا ف حسین نے کامران حیدرکی بیوہ محترمہ صائمہ حیدر سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کامران حیدرکی ناگہانی وفات سے جہاں آپ پر دکھ اورغم کاپہاڑٹوٹاہے وہیں مجھے بھی ذاتی طورپربہت صدمہ پہنچاہے۔کامران حیدرتحریک کیلئے رات دن کام کرتے تھے اور اس کی راہ میں ہرطرح کی خدمات پیش کررہے تھے ، وہ آخری سانس تک تحریک کی جدوجہدمیں شریک رہے ، وہ تحریک کی صفوں کومنظم کررہے تھے اس لحاظ سے وہ تحریک کے شہیدہیں۔ جناب الطاف حسین نے مرحوم کی بیوہ سے کہاکہ کامران حیدرمیرے بیٹے اور چھوٹے بھائی کی طرح تھا، آپ مجھے اپنا بڑا بھائی سمجھیں اورکبھی اپنے آپ کواکیلانہ سمجھیں۔ انہوں نے کامران حیدرشہید کے بچوں کوتسلی دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے والد کابڑابھائی ہوں لہٰذامیں آپ مجھے اپناتایاسمجھیں،میںآپ کے بزرگ کی حیثیت سے موجودہوں، آپ میری تعزیت قبول کریں اور صبر کریں ۔ا للہ تعالیٰ کامران حیدرشہید کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورتمام سوگواروں کو صبرجمیل عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے وہاں موجود ایم کیوایم امریکہ کے کارکنوں اورذمہ داروں سے بھی کامران حیدرکے انتقال پر تعزیت کی اوران سے اوران کے اہل خانہ کوتاکید کی کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں کامران حیدرشہیدکے سوگواراہل خانہ کے دکھ دردمیں شریک رہیں اوران کاہرطرح کاخیال رکھیں۔ 

*****


9/8/2024 10:55:33 PM