Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سیدکامران حیدرکی ناگہانی وفات ایم کیوایم کے لئے ایک بڑا نقصان ہے ۔ الطاف حسین
Posted on: 7/12/2017
سیدکامران حیدرکی ناگہانی وفات ایم کیوایم کے لئے ایک بڑا نقصان ہے ۔ الطاف حسین
کامران حیدر کی وفات سے میں اپنے ایک سچے، مخلص ، وفاشعاراورجانبازساتھی سے محروم ہوگیاہوں۔ الطاف حسین
کامران حیدرکی وفات سے مجھے ذاتی طورپربہت دکھ اورصدمہ پہنچاہے ۔ الطاف حسین
تحریک کے مشن ومقصدکے لئے سیدکامران حیدرکی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ الطاف حسین
کامران حیدرمرحوم کی بیوہ، بچوں،والدہ،بہنوں اور تمام لواحقین سے قائدتحریک الطاف حسین کا دلی تعزیت کااظہار
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے تحریک کے سینئرکارکن اورایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر سیدکامران حیدرکے انتقال پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے کامران حیدرمرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کامران حیدرمرحوم تحریک کے ایک سچے ، مخلص اوروفادارکارکن تھے، وہ پاکستان میں بھی تحریک کیلئے رات دن کام کرتے رہے، 19جون 1992ء کو ایم کیو ایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہونے پر وہ 1993ء میں امریکہ چلے گئے لیکن وہاں بھی تحریک سے وابستہ رہے اور ایم کیوایم کے اجتماعات، جلسوں، جلوسوں،مظاہروں، پریس کانفرنسوں اورتمام تنظیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے رہے۔ 22 اگست کے بعدبھی جب بعض تحریک کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے قیادت سے لاتعلقی اور بے وفائی کاراستہ اختیارکیاتو انہوں نے قیادت سے اپنی وابستگی کو نہ صرف قائم رکھابلکہ وفاشعاری کامظاہرہ کرتے ہوئے وہ مزیدبڑھ چڑھ کرتنظیمی سرگرمیاں انجام دیتے رہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سیدکامران حیدرکی ناگہانی وفات تحریک کے لئے ایک بڑا نقصان ہے ،ان کی وفات سے میں اپنے ایک سچے، مخلص ، وفاشعاراورجانبازساتھی سے محروم ہوگیاہوں۔کامران حیدرکی وفات سے مجھے ذاتی طورپربہت دکھ اورصدمہ پہنچاہے ۔تحریک کے مشن ومقصدکے لئے سیدکامران حیدرکی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ جناب الطاف حسین نے کامران حیدرمرحوم کی بیوہ، بچوں،والدہ،بہنوں اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے ۔ ہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ کامران حیدرمرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورمرحوم کے تمام لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔
*****
10/21/2025 1:05:34 PM
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکے مستقل
...
16 Oct 2025
میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرت
...
16 Oct 2025
اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکار
...
16 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us