Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اسٹیبلشمنٹ اوروڈیروں جاگیرداروں کاگٹھ جوڑ ہے جوغریب ومتوسط طبقہ کی قیاد ت ملک میں آگے آنے نہیں دیتا۔مصطفےٰ عزیزآبادی
Posted on: 6/21/2017
ا
سٹیبلشمنٹ اوروڈیروں جاگیرداروں کاگٹھ جوڑ ہے جوغریب ومتوسط طبقہ کی قیاد ت ملک میں آگے آنے نہیں دیتا۔مصطفےٰ عزیزآبادی
قائدتحریک الطاف حسین نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کوچیلنج کیا، اسی لئے اسٹیبلشمنٹ ان کی دشمن بن گئی ۔مصطفےٰ عزیزآبادی
پاکستان میں صرف انہی کوسیاست کرنے کی اجازت ہے جواسٹیبلشمنٹ کی پیداوارہیں یااسٹیبلشمنٹ کی ہاں میں ہاں ملانے کو تیارہوں
جواسٹیبلشمنٹ کے غلط اقدامات کوغلط کہتے ہوں ان کو ریاستی طاقت سے کچلنے کی پالیسی پر عمل کیاجارہاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
تمام ترمظالم ، سازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ہاشم اعظم
ایم کیوایم یوکے برمنگھم یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطارسے خطاب
لندن ۔۔۔ 21 جون 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ اوروڈیروں جاگیرداروں کاگٹھ جوڑ ہے جوغریب ومتوسط طبقہ کی قیاد ت ملک میں آگے آنے نہیں دیتا، قائدتحریک الطاف حسین کاقصوریہی ہے کہ انہوں نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کوچیلنج کیا، اسی لئے اسٹیبلشمنٹ ان کی دشمن بن گئی اوران پر ان کے وطن کی زمین تنگ کردی گئی۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے برمنگھم یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افطارپارٹی میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورپاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔تقریب سے ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم، جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی،برمنگھم کے یونٹ انچارج محمداشرف اوردیگرارکان نے بھی خطاب کیا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پاکستان میں انقلاب اورتبدیلی کامحض نعرہ دیاجاتاہے یہ نعرے دینے والے انقلاب کے معنوں سے بھی واقف نہیں ہیں، تبدیلی کی باتیں کرنے والے بھی دراصل اسٹیبلشمنٹ کی پیداوارہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کوپاکستان کی سرکاری ایجنسیوں نے خریدنے کی کئی بار کوشش کی لیکن قائدتحریک الطاف حسین نے اپناظرف وضمیرفروخت کرنے سے انکارکردیاجس کااعتراف آئی ایس آئی کے سابق افسربریگیڈیئرامتیاز بھی قوم کے سامنے کرچکے ہیں۔ اسی جرم کی پاداش میں بانی وقائدجناب الطاف حسین پرپاکستان کی زمین تنگ کردی گئی اور19جون 1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف بدترین فوجی آپریشن شروع کیاگیاجو آج تک جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آج صرف انہی کوسیاست کرنے کی اجازت ہے جواسٹیبلشمنٹ کی پیداوارہیں یااسٹیبلشمنٹ کے سامنے سرجھکانے کیلئے اوراس کی ہاں میں ہاں ملانے کیلئے تیارہوں ، جواسٹیبلشمنٹ کے غلط اقدامات کوغلط اورظلم کوظلم کہتے ہوں ان کوغدار، ملک دشمن قراردے کرریاستی طاقت سے کچلنے کی پالیسی پر عمل کیاجارہاہے اوربعض متعصب تجزیہ نگار چندٹکوں کے عوض اپنے آپ کوبیچ کراسٹیبلشمنٹ کے ظلم کی حمایت کررہے ہیں۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہاکہ طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوکچلنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہمارا بھی یہ عزم ہے کہ ہم تمام ترمظالم ، سازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
9/18/2025 11:38:04 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us