Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رہنماؤں نے لندن برج جاکر دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا


ایم کیوایم کے رہنماؤں نے لندن برج جاکر دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا
 Posted on: 6/7/2017 1
ایم کیوایم کے رہنماؤں نے لندن برج جاکر دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا
ایم کیوایم کے ارکان نے جائے وقوعہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پھول چڑھائے اور تعزیتی کارڈ رکھا
ایم کیوایم کے ارکان نے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی
دکھ اورآزمائش کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں اوربرطانوی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں ۔الطاف حسین
معصوم وبے گناہ افرادپر دہشت گردحملہ بربریت ہے، ایم کیوایم اس سفاکانہ حملے کی شدیدمذمت کرتی ہے،پلے کارڈز پر کلمات
ایم کیوایم ایم کیوایم دہشت گردی اورمذہبی انتہاپسندی کے خاتمہ کے لئے برطانوی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔ایم کیوایم
اظہارتعزیت کے لئے پہنچنے والوں میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈاکٹرسلیم دانش، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان آصف سعید، محسن علی ،محمدشفیق، ایسٹ لندن یونٹ کے انچارج غفران حمیداورمحمدوسیم شامل تھے 

ایم کیوایم کے رہنماؤں نے لندن برج جاکر وہاں ہفتہ 3 جون کودہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے لندن برج پرجائے وقوعہ پر ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے پھول چڑھائے اور تعزیتی کارڈبھی رکھا جس پر دہشت گردی کانشانہ بننے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاگیاتھاکہ دکھ اورآزمائش کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں اوربرطانوی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں ۔ ایم کیوایم کے ارکان نے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے ارکان نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈزبھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدیدمذمت کی گئی تھی اورکہاگیاتھاکہ معصوم وبے گناہ افرادپر دہشت گردحملہ بربریت ہے، ایم کیوایم اس سفاکانہ حملے کی شدیدمذمت کرتی ہے،ایم کیوایم ایم کیوایم دہشت گردی اورمذہبی انتہاپسندی کے خاتمہ کے لئے برطانوی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔ اظہارتعزیت کے لئے پہنچنے والوں میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈاکٹرسلیم دانش، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان آصف سعید، محسن علی ،محمدشفیق، ایسٹ لندن یونٹ کے انچارج غفران حمیداورمحمدوسیم شامل تھے ۔ اس موقع پربرطانوی مقامی باشندوں نے دہشت گردی کانشانہ بننے والوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آنے پر ایم کیوایم کے ارکان کے جذبے کوسراہا۔
*****
Photographs





10/10/2024 1:12:54 PM