Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے تمام گرفتارشدگان کو فی الفورعدالت میں پیش کیاجائے،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
Posted on: 5/25/2017
ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے تمام گرفتارشدگان کو فی الفورعدالت میں پیش کیاجائے،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
رینجرزاوردیگر اہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن ، ملیر، شاہ فیصل کالونی ، ناظم آباد گلبہار، کورنگی ،سرجانی ٹاؤن اور جامعہ علیگڑھ میں
غیرقانونی چھاپے مارکر متعددذمہ داران وکارکنان کوگرفتارکرلیا، رابطہ کمیٹی
اب تک نہ تو ان کی گرفتاری ظاہرکی گئی ہے اورنہ انہیں کسی عدالت میں پیش کیاگیا، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے متعدد ذمہ داران وکارکنان کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دس روز کے دوران رینجرز ،پولیس اوردیگر سرکاری اہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن ، ملیر، شاہ فیصل کالونی ، ناظم آباد گلبہار، کورنگی ،سرجانی ٹاؤن اور جامعہ علیگڑھ میں غیرقانونی چھاپے مارکر اے پی ایم ایس او سیکٹر ’’اے‘‘ کے جوائنٹ آرگنائزر عدیل الرحمان ملک سمیت ایم کیوایم کے متعددذمہ داران وکارکنان کوگرفتارکرلیااوراب تک ان کی گرفتاری ظاہر نہیں جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کے رکن احمدعلی بیگ ، کورنگی ٹاؤن کے یوسی چیئرمین محمد فاروق اوردیگردرجنوں ذمہ داران وکارکنان کوگرفتارکیاجاچکا ہے لیکن اب تک نہ تو ان کی گرفتاری ظاہرکی گئی ہے اورنہ انہیں کسی عدالت میں پیش کیاگیا جس کے باعث اسیرکارکنان کی زندگیوں کو شدید خدشات لاحق ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روز رینجرز اہلکاروں نے ایم کیوایم گلشن اقبال سیکٹرکے کارکن فرقان اقبال کوحراست کے دوران وحشیانہ تشددکا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیاجنہیں کئی روزقبل گرفتارکیاگیا تھا اور عدالت میں پیش کرنے کے بجائے حبس بیجا میں وحشیانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعد گولی مارکرشہید کردیا۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ، تمام گرفتارشدگان کو فی الفورعدالت میں پیش کیاجائے اورایم کیوایم کے خلاف غیرقانونی اورغیرانسانی اقدامات کا سلسلہ بندکرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں۔
*****
7/15/2026 9:34:37 PM
جنگ آزادی کامقصد: ہندوستان کی آزادی یا قیام پاکستان؟ تاریخی حقائق کیا
...
13 Jul 2026
دوقومی نظریئے کو پاکستان کی اساس کہاجاتا ہے جبکہ ہندوستان پر700 سال تک
...
13 Jul 2026
1857 ء کی جنگ آزادی کامقصد: ہندوستان کی آزادی یا قیام پاکستان؟ (1)
...
12 Jul 2026
پاکستان میں سول سپرمیسی جتنی پست آج ہے اتنی پاکستان کی تاریخ میں کبھی
...
10 Jul 2026
حیدرآباد میں چھوٹی گٹی اوردیگرعلاقوں میں دکانیں سیل کرنے کااقدام تاجر
...
09 Jul 2026
ٹورنٹو، کینیڈا میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس انتہائی جوش و
...
07 Jul 2026
ایم کیوایم کے کارکنوں محمدناصراورتسلیم شیخ کو عدالت کے حکم پر رہاہوتے
...
07 Jul 2026
پاکستان کاپورانظام حکومت اور ادارے حکمراں اشرافیہ اوران کی اولادوں کی
...
06 Jul 2026
ایم کیوایم جرمنی کے زیر اہتمام APMSO کا 48واں یوم تاسیس 4 جولائی 2026
...
05 Jul 2026
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد سینٹرل جیل میں سینئر
...
05 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us