Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ں یوسی 46پر ضمنی انتخابات میں وفاپرست امیدوارآصف بیگ کی شاندار کامیابی پر حیدرآبادکے عوام کو قائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباداورسلام تحسین


 Posted on: 4/14/2017
حیدرآبادمیں یوسی 46پر ضمنی انتخابات میں وفاپرست امیدوارآصف بیگ کی شاندار کامیابی پر حیدرآبادکے عوام کو
قائدتحریک الطاف حسین کی مبارکباداورسلام تحسین
حیدرآبادکے حق پرست عوام نے ایک بارپھراپنے عمل سے ثابت کردیاکہ حیدرآبادالطاف حسین کے چاہنے والوں اور متوالوں کاشہرہے
حیدرآبادقرآن پر حلف لے کربدل جانے والے جھوٹوں، مکاروں اورعیاروں کانہیں بلکہ وفاپرستوں کاشہرہے۔الطاف حسین
حیدرآبادکے عوام نے ایک بارپھربتادیاہے کہ اس شہرمیں کسی ایلے میلے گروپ کی کوئی گنجائش نہیں۔الطاف حسین
انشاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گاجب ظلم کی یہ سیاہ رات ختم ہوگی اورحق پرستی کاسورج طلوع ہوگا۔الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حیدرآبادمیں یوسی 46 میں چیئرمین کی نشستپرہونے والے ضمنی انتخاب میں وفاپرست آزادامیدوار آصف بیگ کی شاندار کامیابی پر حیدرآبادکے عوام کوزبردست مبارکباداورسلام تحسین پیش کیاہے ۔ حیدرآبادکے عوام کے نام اپنے آڈیوپیغا م میں انہوں نے کہاکہ یوسی 46کے ضمنی الیکشن میں حیدرآبادکے عوام نے آزادامیدوارآصف بیگ کوجس بھاری اکثریت سے ووٹ دے کرکامیاب کرایاہے وہ مثالی ہے ، کامیاب امیدوار آصف بیگ اور اس حلقے کے عوام سمیت حیدرآبادکے تمام عوام کو یہ کامیابی مبارک ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پی آئی بی ٹولے کے امیدوارکو حکومت، سرکاری ایجنسیوں اورتمام مخالف سیاسی جماعتوں کی سپورٹ حاصل تھی ، اس کے ساتھ سرکاری مشینری بھی تھی لیکن حیدرآبادکے عوام نے وفاپرستی کی معراج کوپہنچ کرجس طرح وفاپرستی کامظاہرہ کیاہے اورجس طرح بھاری اکثریت سے وفاپرست امیدوارکوکامیاب بنایا اس پر میں حیدرآباد کے عوام کوسیلوٹ پیش کرتاہوں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حیدرآبادکے حق پرست عوام نے ایک بارپھراپنے عمل سے ثابت کردیاکہ حیدرآبادالطاف حسین کے چاہنے والوں اور متوالوں کاشہرہے، حیدرآبادقرآن پر حلف لے کربدل جانے والے جھوٹوں، مکاروں اورعیاروں کانہیں بلکہ وفانبھاتے ہوئے تمام تر مشکلات کو عبور کرنے والے وفاپرستوں کاشہرہے۔ حیدرآبادکے عوام نے ایک بارپھربتادیاہے کہ اس شہرمیں کسی ایلے میلے گروپ کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد دعویداروں کی تمام تدبیریں الٹی ہوگئیں اوراللہ کے کرم سے جیت و فاپرستوں کی ہوگئی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے کل بھی یقین تھاکہ حیدرآباد کڑے سے کڑے وقت میں بھی مجھے دھوکہ نہیں دے گا، مجھے آج بھی یقین ہے کہ حیدرآبادکے لوگ میرے ہیں، میں حیدرآباد کا ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس کامیابی پر میں تمام وفاپرستوں کومبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنی ماؤں اوربزرگوں کوجھک کر ادب سے سلام کرتا ہوں اور اپنی بہنوں، بچوں بچیوں کو اپنا پیار پیش کرتاہوں۔ میں اپنے نوجوان اورپرعزم ساتھیوں کوتصورمیں گلے لگاکران کی پیٹ تھپتھپاتا ہوں اوران ماتھے پر بوسے دیتاہوں اوراپنی بہنوں بیٹیوں کے سروں پر دست شفقت رکھ کرانہیں دعائیں دیتاہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں خوش رکھے، ان کا نصیب اچھاکرے اورا نہیں تمام زمینی وآسمانی آفات وبلیات سے محفوظ رکھے ۔میں اپنے پیارے پیارے چھوٹے بچوں بچیوں کے دونوں گال پر اپنے پیار کی پپیاں دیتاہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جن کے لئے بظاہر تمام راستے بندہوجاتے ہیں اورجوطاقتورنہیں ہوتے ، ان کااللہ تعالیٰ ہوتا ہے اور ان کمزورروں کیلئے کوئی نہ کوئی سبیل بنادیتاہے ، ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین ہے کہ انشاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گاجب یہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی، حق پرستی کا سورج طلوع ہوگا اورباطل پرستی کاسورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہوجائے گا اورہم آزادفضاؤں میں سانس لیں گے۔ جناب الطاف حسین نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ پان گٹکے اوردیگربری چیزوں سے گریزکریں اوراپنی قوم کے مجاہد بنیں ۔ انہوں نے یوتھ کوخصوصی طورپرمخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کسی بھی قوم کامستقبل ہوتے ہیں لہٰذا وہ یوتھ اپنی تعلیم پربھرپورتوجہ دیں، نقل سے گریز کریں اورجوپڑھیں سمجھ کرپڑھیں۔ 






10/8/2024 6:32:28 PM