Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پیپلزپارٹی کے تین کارکنوں کو لاپتہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ارکان رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 4/12/2017
پیپلزپارٹی کے تین کارکنوں کو لاپتہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ارکان رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
لاپتہ کئے جانے والے افراد آصف زرداری کے دوست ہوںیاکوئی بھی ہوں، کسی بھی شہری کاغائب کیا جانا قانون کے سراسرمنافی ہے
2013ء سے 2017ء تک ایم کیوایم کے ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کوپکڑکرغائب کیاجاچکاہے،واسع جلیل ،قاسم علی رضا
ایم کیوایم کے کارکنوں کے لاپتہ کئے جانے پر ہم احتجاج کرتے تھے توپیپلزپارٹی کے رہنماکہتے تھے کہ رینجرزاورقانون نافذ کرنے
والے ادارے قانون کے مطابق اقدامات کررہے ہیں،آج صرف تین چارافرادپکڑے گئے ہیں توپوری پیپلزپارٹی چیخ اٹھی ہے
اگرآج ہم یہ کہیں کہ پیپلزپارٹی والے کیوں چیخ رہے ہیں توپیپلزپارٹی والوں کوکیسالگے گا؟ واسع جلیل ،قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورقاسم علی رضا نے پیپلزپارٹی کے تین کارکنوں کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاپتہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لاپتہ کئے جانے والے افرادپیپلزپارٹی کے کارکن ہوں، آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہوںیاکوئی بھی ہوں، کسی بھی شہری کااس طرح غائب کیا جانا قانون کے سراسرمنافی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ماورائے آئین اقدامات کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری، چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری اورپیپلزپارٹی کی قیادت کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 2013ء سے 2017ء تک ایم کیوایم کے ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کوپکڑکرغائب کیاجاچکاہے اوراگرہم 1992ء سے اب تک لاپتہ کئے جانے والے کارکنوں کوبھی ملالیں توتعدادسینکڑوں میں جاپہنچے گی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کئے جانے پر ہم احتجاج کرتے تھے توپیپلزپارٹی کے رہنماکہتے تھے کہ رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے ادارے شہرمیں قیام امن کے لئے قانون کے مطابق اقدامات کررہے ہیں اورایم کیوایم کے لوگوں کوپکڑکرشہرکوپاک کررہے ہیں، ایم کیوایم والے اس پر احتجاج اورشورکرکے دنیا کو غلط تاثر دیناچاہتے ہیں، ایم کیوایم والے شورنہ کریں اور عدالتوں سے رجوع کریں۔آج صرف تین چارافرادپکڑے گئے ہیں توپوری پیپلزپارٹی چیخ اٹھی ہے۔ اگرآج ہم یہ کہیں کہ پیپلزپارٹی والے کیوں چیخ رہے ہیں ، وہ عدالتوں سے رجوع کریں ،توپیپلزپارٹی والوں کوکیسالگے گا؟
*****
5/11/2026 6:00:11 AM
پاکستان بھی اقوام متحدہ کا باقاعدہ رکن ملک ہے لیکن یہ تلخ حقیقت ہےکہ ب
...
10 May 2026
عمران خان اور ان کی پارٹی کے خلاف آج جو ہورہا ہے وہ قانون قدرت ہے جسے
...
09 May 2026
ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے وفاپرست کارکن ریحان احمد کی جبری گ
...
09 May 2026
ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے کارکن اوصاف علی کی جبری گمشدگی تشویشناک ہے۔
...
08 May 2026
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے شہیدسیدعلی رضاعابدی کے قاتلوں کو رہاکرنے کا
...
06 May 2026
آئل ٹینکر “Honour 25” کے عملے کے اغوا پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظ
...
05 May 2026
کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی موجودہ لہر انتہائی تشویشناک ہے،
...
04 May 2026
وہ جوعظیم بھی تھا……احمد بھی ……اورطارق بھی عظیم احمد طارق شہید کوسلام
...
01 May 2026
محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
...
01 May 2026
کراچی کے شہری اپنی جان،مال واسباب کے تحفظ کے لئے لائسنس بنوائیں، قان
...
30 Apr 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us