Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ڈاکٹرریاض احمد پرغیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تعصب اورعصبیت کی انتہاء ہے ، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 4/2/2017 1
ڈاکٹرریاض احمد پرغیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تعصب اورعصبیت کی انتہاء ہے ، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
ڈاکٹرریاض احمد پر غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا الزام من گھڑت ،جھوٹا، شرمناک اوربیہودہہے، ندیم نصرت
رینجرز کے اہلکارایم کیوایم ومہاجردشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں اورانہیں اساتذہ کرام کی حرمت کا بھی پاس نہیں ہے، ندیم نصرت
جس ملک میں اساتذہ کو جھوٹے مقدمات میں قید کردیا جائے وہ ملک ’’ زندہ باد‘‘ کے
کھوکھلے نعرے لگانے سے قائم ودائم نہیں رہ سکتا، ندیم نصرت
پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ،ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد پر غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو تعصب اورعصبیت کی انتہاء قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ معروف فلاسفر، دانشور اور جامعہ کراچی کے ریٹائرڈپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کو بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وابستگی کی پاداش میں سندھ رینجرز نے کراچی پریس کلب کے باہر سے بلاجواز گرفتارکیاتھا اور وہ ضعیف العمری اور شدیدعلالت کے باوجود گزشتہ ساڑھے پانچ ماہ سے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ۔ جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد دیگر اساتذہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پروفیسر حسن ظفرعارف کی علالت اورغیرقانونی گرفتاری کے حوالہ سے پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے لیکن ڈاکٹرریاض احمد کو دوخواتین پروفیسر زکے ہمراہ گرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیا تھا اورآج رینجرز کی مدعیت میں ڈاکٹرریاض احمد پر غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا من گھڑت ،جھوٹا، شرمناک اوربیہودہ الزام لگاکران کے خلاف مقدمہ در ج کرلیاگیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ رینجرز کے متعصب اہلکار ایم کیوایم ومہاجر دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں اورانہیں اساتذہ کرام کی حرمت کا بھی پاس نہیں ہے ۔ ایک جانب کالعدم جہادی اورفرقہ پرست تنظیموں کوملک بھرمیں جلسہ کرنے ، جلوس نکالنے اوررینجرز کی موجودگی میں چندہ جمع کرنے کی کھلی آزادی ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ پروفیسرز، ڈاکٹرز اوراساتذہ کرام کو پریس کانفرنس تک کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اورانہیں گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ جس ملک میں جاہل دہشت گردوں کی سرپرستی کرکے جہالت کو عام کیا جائے اور طالبعلموں کو علم وشعور کی روشنی سے منور کرنے والے اساتذہ کو گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں قید کردیا جائے وہ ملک’’ زندہ باد‘‘ کے کھوکھلے نعرے لگانے سے قائم ودائم نہیں رہ سکتا ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوا زشریف سے مطالبہ کیاکہ جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس کے ذمہ دار رینجرز اہلکاروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے اور تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔
*****
9/15/2024 12:07:50 AM
حکومت ججوں کی تعداد اورمدت ملازمت میں اضافے اور چیف جسٹس کی تقرری کے ط
...
14 Sep 2024
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاپشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکت
...
13 Sep 2024
ایم کیوایم آسٹریلیا کی تنظیم نوکردی گئی ،تحریک کے سینئررکن عارف زبیری
...
11 Sep 2024
پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے اورآئین وقانون کو توڑنے اورجمہوریت کوق
...
10 Sep 2024
عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے سا تھ فوری طورپر مفاہمت (Reconc
...
09 Sep 2024
پاکستان کے طلبہ بنگلہ دیش کے طلبہ سے سبق حاصل کریں، حقیقی آزادی کے لئے
...
08 Sep 2024
جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد کی گرفتاری کاواقعہ ریاست کے ماتھ
...
01 Sep 2024
بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہ
...
30 Aug 2024
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید نبیل احمد ، ح
...
28 Aug 2024
کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، ت
...
25 Aug 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us