Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لیاقت آباد سے اسلحہ کی برآمدگی رینجرز کے متعصب اہلکاروں کا قسط وارڈرامہ ہے ، ندیم نصرت
Posted on: 2/28/2017
لیاقت آباد سے برآمد اسلحہ کا تعلق ایم کیوایم سے جوڑنا قابل مذمت ہے ، کنوینر ایم کیوایم ندیم نصرت
لیاقت آباد سے اسلحہ کی برآمدگی رینجرز کے متعصب اہلکاروں کا قسط وارڈرامہ ہے ، ندیم نصرت
گزشتہ تین برسوں سے کارکنوں کو اپنے گھروں پر رہنا ناممکن بنادیا گیاہے ، ندیم نصرت
رینجرز ، دفاتر سے اسلحہ کی برآمدگی کاڈرامہ کرکے دنیا بھر میں خود اپنا تماشابنارہی ہے، ندیم نصرت
لاہور دھماکہ کاآج تک پتہ نہیں چلا کہ دھماکہ خیز مواد تھا یا سیلنڈر دھماکہ تھا، ندیم نصرت
پاکستان کے عوام حیران ہیں کہ رینجرز کے ہاتھوں برآمد ہونے والا اسلحہ بولتا ہے کہ اس کا تعلق ایم کیوایم سے ہے، ندیم نصرت
باشعورعوام جانتے ہیں کہ اسلحہ برآمدگی کے ڈرامہ کے پس پردہ رینجرز کے متعصب اہلکاروں کے کیا گھناؤنے مقاصد ہیں؟ ندیم نصرت
وزیراعظم ، آرمی چیف اورڈی جی رینجرز، متعصب افسران واہلکاروں کی ڈرامہ بازیوں کا نوٹس لیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے اسلحہ کی برآمدگی اور اس کا تعلق ایم کیوایم لندن سے جوڑنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسلحہ کی برآمدگی کو رینجرز کے متعصب اہلکاروں کا قسط وارڈرامہ قراردیا ہے ۔ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھرکے عوام اچھی طرح واقف ہیں کہ گزشتہ تین برسوں سے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ، رینجرزاورپولیس ایم کیوایم کے دفاتر اوربے گناہ کارکنان وہمدردوں کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے ماررہی ہے ، بے گناہ مہاجرعوام کوبدترین ریاستی مظالم کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، ان کا اپنے گھروں پر رہنا ناممکن بنادیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروسمیت سندھ بھر میں ایم کیوایم کے ہزاروں دفاترغیرقانونی طورپرسیل اورسینکڑوں علاقائی دفاتر مسمارکیے جاچکے ہیں اس کے باوجود ہرمرتبہ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے دفاتر سے اسلحہ کی برآمدگی اور اسے ایم کیوایم سے وابستہ کرنے کاقسط وار ڈرامہ کرکے دنیا بھر میں خود اپنا تماشابنارہی ہے۔ پاکستان کے عوام حیران ہیں کہ ایک جانب لاہورکے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکہ کے بارے میں ابھی تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ خیز مواد تھا یا سیلنڈرکا دھماکہ تھا جبکہ کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں برآمد ہونے والا اسلحہ نہ صرف خود بولتا ہے کہ اس کا تعلق ایم کیوایم سے ہے بلکہ وہ رینجرز کو یہ بھی بتادیتا ہے کہ یہ اسلحہ شہر میں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا۔ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان کے باشعورعوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیوایم کے دفاتراسلحہ کی برآمدگی کے ڈرامہ کے پس پردہ رینجرز کے متعصب اہلکاروں کے کیا گھناؤنے مقاصد ہیں اور اس قسم کی ڈرامہ بازی کرنے والے کس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اورڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید سے مطالبہ کیاکہ رینجرز کے متعصب افسران واہلکاروں کی ڈرامہ بازیوں کا نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل بند کرایا جائے اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔
*****
6/10/2023 11:27:14 AM
الطاف حسین کے عوام سے سوال ۔۔ الطاف حسین ٹویئٹ
...
07 Jun 2023
ایم کیوایم کے اعلیٰ سطحی وفد کی امریکی کانگریس کی امورخارجہ کمیٹی کے س
...
05 Jun 2023
APMSOکے 45 واں یومِ تاسیس کے موقع پر جاری کیا جانے والا آفیشل پوسٹر
...
03 Jun 2023
پاکستانی عدالتیں اور نظام انصاف (قسط نمبر2) ۔۔۔۔۔۔۔۔
...
02 Jun 2023
PTI چھوڑو…معافی پاؤ
...
01 Jun 2023
تیسری دنیا کی عدالتیں اورنظام انصاف
...
31 May 2023
روزنامہ امن کے مدیراعلیٰ ، بزرگ صحافی اوردانشور جناب اجمل دہلوی کی عل
...
30 May 2023
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تح
...
30 May 2023
اپنے ہی وطن میں بے وطن سے پھریں ایسے وطن کولوگو !
...
30 May 2023
''کڑوا سچ ''
...
29 May 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us