Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
روپوشی وجلادطنی کی زندگی گزار نے والے کارکنان کو معطل یا برطرف کرنے سے گریز کریں: سرکاری ، نیم سرکاری اورغیر سرکاری اداروں کے افسران سے بانی وقائد الطاف حسین کی اپیل
Posted on: 2/3/2017 1
روپوشی وجلادطنی کی زندگی گزار نے والے کارکنان کو معطل یا برطرف کرنے سے گریز کریں: سرکاری ، نیم سرکاری اورغیر سرکاری اداروں کے افسران سے بانی وقائد الطاف حسین کی اپیل
کارکنان کسی عیش وعشر ت کیلئے نہیں بلکہ غیر قانونی ونا جائز آپر یشن کی وجہ سے تحریک کی ہدایت پر روپو ش ہونے پر مجبور ہوئے ہیں
میں جانتا ہوں کہ میں جو اپیل کر رہا ہوں اس پرعمل کرنا آپ کیلئے بہت رسکی RISKYہے، الطاف حسین
روپوش کارکنان کی برطرفی کی وجہ سے ان کے گھر وں کے چولہے بجھ گئے ہیں
ان کے بچے فاقہ کشی پر ہیں، شدید بیماری کے باعث وہ علاج کی سہولت سے بھی محروم ہیں
افسران اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے برطرف یا معطل کئے گئے کارکنان کی بحالی کیلئے بھر پور کوشش کریں ،الطاف حسین
آپ کا بے حد مشکور ممنون ہو ں گا اور اللہ تعالی آپ کے تعاون ومد د پر آپ کے بچوں کا مدد گار ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے تمام سرکار ی و غیر سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے افسران سے پر زور اپیل کی ہے کہ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے بہت سے کارکنان حق پرستانہ جدوجہد میں مجبوراً روپوشی وجلادطنی کی زندگی گزاررہے ہیں لہٰذا خدارا انہیں غیر حاضری کی بنا معطل یا برطرف کرنے سے اللہ رسول کے واسطہ گریز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جو کارکنان جلا وطنی کی زندگی گزارہے ہیں وہ کسی عیش وعشر ت کیلئے نہیں بلکہ غیر قانونی ونا جائز آپر یشن کی وجہ سے تحریک کی ہدایت پر روپو ش ہونے پر مجبور ہوئے ہیں ان کارکنان کی برطرفی کی وجہ سے ان کے گھر وں کے چولہے بجھ گئے ہیں جس کے باعث ان کے بچے فاقہ کشی پر ہیں، شدید بیماری کے باعث وہ علاج کی سہولت سے محروم ہیں حتیٰ کہ پینے کے صاف پانی تک کو ترس رہے ہیں ،جلاوطنی اورروپوشی کے سبب کارکنان نہ صرف کسمپر سی کی زندگی گزاررہے ہیں بلکہ اپنے بیوی بچوں اور اہل خانہ سے ملنے سے بھی قاصر ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں جو اپیل کر رہا ہوں اس پرعمل کرنا آپ کیلئے بہت رسکی RISKYہے لیکن جہاں تک آپ سے ممکن ہو سکے آپ مد د وتعاون کر سکتے ہیں وہ کریں میں آپ کا بے حد مشکورو ممنون ہو ں گا اور اللہ تعالی آپ کے تعاون ومد د پر آپ کے بچوں کا مدد گار ہوگا ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ اتنا ضرور کہوں گا کہ حالات کے بہتری کے بعد یہ تمام کارکنان دوبار ہ اپنے اپنے ادروں میں فرض شناسی سے کام کریں گے لہٰذا میر ی آپ سے اپیل ہے کہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے نوکری سے برطرف یا معطل کئے جانے والے کارکنان کی بحالی کیلئے بھر پور کوشش کریں ۔
*****
10/22/2025 10:46:21 PM
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکے مستقل
...
16 Oct 2025
میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرت
...
16 Oct 2025
اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکار
...
16 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us