Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سندھ حکومت، مردم شماری کے عمل کو سبوتاژکرنے کی سازش کررہی ہے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
Posted on: 1/19/2017
سندھ حکومت، مردم شماری کے عمل کو سبوتاژکرنے کی سازش کررہی ہے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
کراچی اور حیدرآباد میں سادہ لباس اہلکاروں کے غیرقانونی چھاپے اورگرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ندیم نصرت
سادہ لباس اہلکاروں نے سینئر کارکنان شہباز معظم ، فرحان ہاشمی اور نفیس صدیقی سمیت متعددکارکنان کو گرفتارکرلیا، ندیم نصرت
سادہ لباس اہلکاروں کی غیرقانونی کارروائیوں میں متعصب سندھ حکومت براہ راست ملوث نظرآرہی ہے، ندیم نصرت
ماضی میں بھی جعلسازی اور دھاندلی کے ذریعہ مردم شماری میں سندھ کی شہری آبادی کم ظاہر کی جاتی رہی ہے، ندیم نصرت
کراچی اورحیدرآبادمیں سادہ لباس اہلکاروں کے غیرقانونی چھاپے اورگرفتاریاں اسی سازش کا حصہ ہیں، ندیم نصرت
صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سندھ کے شہری علاقوں میں مردم شماری کا عمل سبوتاژ کرنے کا نوٹس لیں ،ندیم نصرت
بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اورتمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہاکرایاجائے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی اور حیدرآباد میں سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے سینئر کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت متعصبانہ اقدامات کرکے مردم شماری کے عمل کو سبوتاژکرنے کی سازش کررہی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ کئی روزکراچی اورحیدرآباد میں سادہ لباس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، بدھ کے روز بھی سادہ لباس اہلکاروں نے ایم کیوایم نارتھ کراچی کے سینئر کارکن شہباز معظم ، فیڈرل بی ایریا کے سینئر کارکن فرحان ہاشمی ، حیدرآباد سیکٹر جی کے سینئر کارکن نفیس صدیقی سمیت متعددکارکنان کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ظلم وستم کی انتہاء ہے کہ گرفتارشدگان کے اہل خانہ کو یہ تک نہیں بتایاجارہا ہے کہ ان کے پیارے کہاں اور کس کی تحویل میں ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ سپریم کورٹ کی احکامات پر جب سے مردم شماری کے عمل کا آغاز ہوا ہے سندھ کے شہروں میں سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں میں اضافہ ہوگیا ہے تاکہ شہری سندھ کے عوام مردم شماری کے عمل میں حصہ نہ لے سکیں اور سادہ لباس اہلکاروں کی غیرقانونی کارروائیوں میں متعصب سندھ حکومت براہ راست ملوث نظرآرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی جبروتشدد، جعلسازی اور دھاندلی کے ذریعہ مردم شماری میں سندھ کی شہری آبادی کم ظاہر کی جاتی رہی ہے تاکہ سندھ کی شہری آبادی کو ان کے جائز حق سے محروم رکھاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ کراچی اورحیدرآبادمیں سادہ لباس اہلکاروں کے غیرقانونی چھاپے اورگرفتاریاں اسی سازش کا حصہ ہیں ۔ندیم نصرت نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم میاں نواز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں مردم شماری کا عمل سبوتاژ کرنے کا نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اورتمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہاکرایاجائے۔
*****
9/15/2026 12:34:04 AM
ملک کے سسٹم کوٹھیک کرنے کے لئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیرمشروط تعاون
...
12 Sep 2026
ہفتہ شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لینے پر تحریک کے کارکنوں اورتمام وفاپر
...
12 Sep 2026
پاکستان کو کسی بھی قیمت پر مکہ معاہدے کے تحت ایران کے خلاف کسی قسم کی
...
11 Sep 2026
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانیوں کے مظلوم اہلِ خانہ پر پولیس تش
...
07 Sep 2026
ایم کیوایم کا بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر ہف
...
07 Sep 2026
کراچی کے عوام کوالطاف حسین کا پیغام
...
06 Sep 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدرکایہ بیان کہ پنجاب کو پڑوسی ممالک سے خطرہ نہ
...
06 Sep 2026
عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعتوں اوران کے لیڈروں کے کردار کوتسلیم کیا ج
...
06 Sep 2026
ایم کیو ایم پر تمام پابندیاں ختم، کارکنان اور عمران خان کو رہا کیا جائ
...
05 Sep 2026
پیپلزپارٹی سندھ میں قتل و غارت گری کی کوشش کررہی ہے، مجھے ہرطرف آگ اور
...
03 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us