Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں سندھ کی جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں، الطاف حسین
Posted on: 12/13/2016
پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں سندھ کی جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں، الطاف حسین
پیپلزپارٹی کے رہنما کھوکھلا دعویٰ کررہے ہیں کہ سندھ کی جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے، الطاف حسین
کیا ڈاکٹرحسن ظفرعارف،مومن خان مومن، کنورخالدیونس، امجداللہ خان اور سینکڑوں کارکنان کیا سیاسی قیدی نہیں ؟الطاف حسین
پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف بے نظیربھٹو کے بیانات لکھا کرتے تھے لیکن پیپلزپارٹی انہیں بھی سیاسی انتقام کانشانہ بناڈالا، الطاف حسین
پیپلزپارٹی کی حکومت نے سیاسی کارکنوں کوکال کوٹھری میں ڈال کرجمہوریت کی نفی کی ہے، الطاف حسین
پیپلزپارٹی نے اقتدار کی خاطر ذوالفقارعلی بھٹو، میرشاہنواز بھٹو، میرمرتضیٰ بھٹو اور بے نظیربھٹو کے لہو کا سودا کیا، الطاف حسین
جاگیرداروں نے اقتدارحاصل کرکے سندھ کے غریب ہاریوں اورکسانوں کی فلاح وبہبود کے بجائے اپنے محلات بنائے، الطاف حسین
ہم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین
سندھ کے غریب ہاریوں ،کسانوں اورمزدوروں کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں کے مظالم سے نجات دلاکر دم لیں گے، الطاف حسین
کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص اور سندھ کے دیگر شہروں میں یوم شہداء کے موقع پر ہمت وجرات کامظاہرہ کرنے
والے بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں اور نوجوانوں کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
مہاجرنوجوانوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدرثابت ہوگی
جوہانسبرگ میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تحت یوم شہداء کے اجتماع کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام پر پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے مظالم کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نام نہاد جمہوریت پسندپیپلزپارٹی کے دورحکومت میں سندھ کی جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہانسبرگ میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے زیراہتمام یوم شہداء کے اجتماع کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اورکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، نواب شاہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ، کراچی اور حیدرآبادمیں ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اورنوجوانوں کو سرکاری اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا، ان پر شیلنگ اورہوائی فائرنگ کی گئی ، درجنوں کارکنوں کو گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاگیا لیکن کارکنان وعوام نے ہمت وجرات کامظاہرہ کیا اورسرکاری اہلکاروں کے ظلم وستم کے باوجود ڈٹے رہے ۔ ایسے پرعزم ساتھیوں، بہادر ماؤں ، بہنوں اوربیٹیوں کو میں سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی خود کو جمہوریت پسند جماعت قراردیتی ہے اور اس کے رہنما ؤں کی جانب سے یہ کھوکھلا دعویٰ کیاجارہا ہے کہ سندھ کی جیلوں میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت دورحکومت میں 75 سالہ بزرگ دانشور، محقق ، تاریخ داں اور جامعہ کراچی کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف، سینئر سیاسی رہنما مومن خان مومن، معروف کاروباری شخصیت امجداللہ خان، سینئر سیاستداں کنورخالد یونس اورخواتین سمیت ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتارکیاگیا، سینئرسیاستداں ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا جبکہ سینکڑوں کارکنان آج بھی مختلف جیلوں میں اسیرہیں ۔کھوکھلے دعوے کرنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما عوام کو جواب دیں کہ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف،مومن خان مومن، کنورخالدیونس، امجداللہ خان اور ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنان کیا سیاسی قیدی نہیں ہیں؟ انہوں نے کہاکہ جب بے نظیربھٹو وزیراعظم نہیں بنی تھیں تو اس وقت ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف ہی ان کے بیانات لکھا کرتے تھے لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت نے انہیں بھی سیاسی انتقام کانشانہ بناڈالا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سیاسی کارکنوں کوکال کوٹھری میں ڈال کرجمہوریت کی نفی کی ہے اورمحض اقتدار کی خاطر ذوالفقارعلی بھٹو، میرشاہنواز بھٹو، میرمرتضیٰ بھٹو اور بے نظیربھٹو کے لہو کا سودا کیا ہے ، پیپلزپارٹی کے وڈیروں اورجاگیرداروں نے اقتدارحاصل کرکے سندھ کے غریب ہاریوں ،کسانوں اورمزدوروں کی فلاح وبہبود کے بجائے اپنے محلات بنائے اور ذاتی مفادات حاصل کیے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، ملک بھرکے مظلوم عوام کے جائز حقوق کی جدوجہد کررہی ہے ، ہم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ سندھ کے غریب ہاریوں ،کسانوں اورمزدوروں کو پیپلزپارٹی کے جاگیرداروں اوروڈیروں کے مظالم سے نجات دلاکر دم لیں گے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستی کی جدوجہد میں قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں ، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ، ہزاروں کارکنان نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں ، ہزاروں کارکنان جلاوطنی کی کربناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور آج بھی ایم کیوایم کے 135 سے زائد کارکنان لاپتہ ہیں ۔ مہاجرنوجوانوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدرثابت ہوگی۔جناب الطاف حسین نے ساؤتھ افریقہ میں یوم شہداء منانے اور دوردراز شہروں سے یوم شہداء کے اجتماع میں شرکت کرنے والے ساؤتھ افریقہ یونٹ کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا۔
*****
12/10/2023 3:06:27 AM
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کل بروزہفتہ یوم شہدا کے موقع
...
08 Dec 2023
8، فروری کے انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کئے جائیں گے ۔مصطفےٰ عزی
...
08 Dec 2023
ایم کیوایم کے بانی جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 38و
...
05 Dec 2023
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی آرگنائزنگ کمیٹی ا
...
03 Dec 2023
ایم کیوایم یوکے کے سینئر رکن یوسف قریشی کے بیٹے تیمور قریشی کو لندن م
...
01 Dec 2023
سینئربزرگ صحافی اجمل دہلوی صاحب نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آوازبلند کی۔ الطا
...
01 Dec 2023
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاڈھائی گھنٹے طویل جنرل ورکرز
...
29 Nov 2023
صحافی سیدہ نجم زہرا کو دی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کم
...
27 Nov 2023
کراچی کے آر جے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔ ا
...
26 Nov 2023
تحریک کیلئے آصف صدیقی مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین
...
19 Nov 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us