Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی میں بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 12/6/2016
کراچی میں بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے
ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
رابطہ کمیٹی کے معززاراکین اور ذمہ داران سمیت تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے ،ندیم نصرت
حق پرست عوام وکارکنان کو قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، ندیم نصرت
قائد تحریک سے محبت کا پروپیگنڈہ کرنے والوں نے ان کی والدہ کی برسی پر قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد نہیں کیے ، ندیم نصرت
قرآن خوانی کے اجتماعات کرنے والے حق پرست عوام وکارکنان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں ، ندیم نصرت
قائد تحریک الطاف حسین کے وفادار کارکنان کی مخبریاں کرکے انہیں گرفتاربھی کروارہے ہیں، ندیم نصرت
ایسے ضمیرفروش عناصر چاہے کوئی بھی لبادہ اوڑھ لیں وہ حق پرست عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، ندیم نصرت
ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اورپولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ، ندیم نصرت
ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اورپولیس اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ، ندیم نصرت
انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیمیں ،مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز احتجاج بلندکریں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تسلسل قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ روز قائد تحریک جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 31 ویں برسی کے موقع پر عوام وکارکنان کی جانب سے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے تھے ، ضمیرفروش عناصر کی جانب سے ان اجتماعات میں شریک کارکنان کی مخبریاں کی گئیں اور انہیں رینجرز کے ذریعہ گرفتارکرایاگیا جن میں نارتھ ناظم آبادیونٹ 314-A کے سلیم اختر، محمد عرفان ، ظلِ ، شاہ فیصل کالونی یونٹ 103 کے عتیق احمد، تنویراحمد،باقر علی نجمی ، ناظم آباد گلبہار یوسی 49 کے کلیم، اورنگی ٹاؤن یوسی 19 کے کارکن ابتشام شامل ہیں جبکہ رینجرز اہلکاروں نے 4 ، دسمبرکو کورنگی ٹاؤن یونٹ 76 کے کارکن شہباز ولد اسحاق اور 2، دسمبرکو نارتھ کراچی ٹاؤن کے رکن اعجاز عالم کو بھی گرفتارکرلیا۔انہوں نے کہاکہ جو عناصر دنیا بھر میں یہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والے ہیں اوران کی قیادت پر یقین رکھتے ہیں ان عناصر نے قائد تحریک الطاف حسین کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کرنا تودورکی بات ہے قرآن خوانی کے اجتماعات کرنے والے حق پرست عوام وکارکنان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں ، اب تک کررہے ہیں اور قائد تحریک الطاف حسین کے وفادار کارکنان کی مخبریاں کرکے انہیں گرفتاربھی کروارہے ہیں ۔ ایسے ضمیرفروش عناصر چاہے کوئی بھی لبادہ اوڑھ لیں وہ حق پرست عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔
ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ روزایم کیوایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن وسیم راجہ کو پولیس کی حراست میں بدترین تشددکا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ، اس سے قبل ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد کو رینجرز کی حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کیاگیا جبکہ گزشتہ تین برسوں میں 68 کارکنان ماورائے عدالت قتل کیے جاچکے ہیں لیکن آج تک کسی ایک واقعہ میں ملوث رینجرز اورپولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب حکومت وانتظامیہ نے مہاجردشمنی میں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے عقیدت ومحبت رکھنے والے کارکنان وعوام کی سیاسی وسماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے ، رابطہ کمیٹی کے معزز اراکین کو پابند سلاسل کررکھا ہے ، ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب حق پرست عوام وکارکنان کو قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات تک منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ
سندھ مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ، تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے ، ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اورپولیس اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے ، مقتولین کے لواحقین کو انصاف دلایاجائے اور حق پرست عوام کی سیاسی وسماجی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی کا سلسلہ فی الفور ختم کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں رینجرز اورپولیس کی جانب سے مہاجروں کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز احتجاج بلندکریں۔
*****
5/28/2023 6:36:42 PM
بانی پاکستان قائداعظم کوسلوپوائزن دیکر قتل کیاگیا Altaf Hussain On Twi
...
27 May 2023
اداس چہروں کی کہانی
...
26 May 2023
دعوت فکر:
...
25 May 2023
ایم کیوایم کے کارکنوں سے رابطوں اور مشاورت کیلئے تین رکنی ایڈوائزری ک
...
25 May 2023
رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم کی امریکی ریاست ٹیکساس کے ریاستی نمائندگا
...
24 May 2023
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی تقریرپر عائد
...
23 May 2023
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر صاحب! سلام وآداب
...
22 May 2023
یادگار شہداء فوجی شہداء کی ہویاسویلین شہداء کی ،مقدس ہوتی ہے
...
22 May 2023
میئرکراچی الیکشن کے بارے میںقائدتحریک الطاف حسین کے اصولی بیان سے پیپ
...
21 May 2023
مسلمہ جمہوری اصولوں کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کا حق ایوان میں اکثریت
...
20 May 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us