Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں شیعہ اور احمدی کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت


کراچی میں شیعہ اور احمدی کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے  کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
 Posted on: 11/28/2016
کراچی میں شیعہ اور احمدی کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے 
کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
مسلک ، فقہ اور عقیدے کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے، ندیم نصرت
شیعہ ڈی ایس پی اعجاز شگری اور احمدی کمیونٹی کے شیخ ساجد محمود کی ٹارگٹ کلنگ، اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ندیم نصرت
میڈیا کے بعض ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری 
کالعدم جہادی تنظیموں پر عائد کی گئی ہے، ندیم نصرت
سی ٹی ڈی کے قابل اورغیرمتعصب افسران اس بات پر متفق ہیں کہ فرقہ پرست جہادی تنظیموں اورانکے
سرپرستوں خلاف بھرپورکارروائی ناگزیر ہے، ندیم نصرت
تین برسوں سے ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر بھی غیراعلانیہ پابندی عائد ہے ، ندیم نصرت
جبکہ کالعدم جہادی تنظیموں کو جلسہ جلوس کرنے اور شہریوں کی جان وما ل سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے، ندیم نصرت
فرقہ پرست جہادی تنظیموں کی سرپرستی کا سلسلہ بند کرایاجائے ، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی میں شیعہ اور احمدی کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ مسلک ، فقہ اور عقیدے کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں نے کراچی میں شیعہ ڈی ایس پی اعجاز شگری اور احمدی کمیونٹی کے رکن شیخ ساجد محمود کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جوکہ قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے بعض ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اوربدامنی کے واقعات کی ذمہ داری کالعدم جہادی تنظیموں پر عائد کی گئی ہے اور سی ٹی ڈی کے قابل اورغیرمتعصب افسران اس بات پر متفق ہیں کہ کراچی میں پائیدار قیام امن کیلئے فرقہ پرست جہادی تنظیموں اورانکے سرپرستوں خلاف بھرپورکارروائی ناگزیر ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ یہ حقائق ملک بھرکے انصاف پسند عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے نہ صرف ایم کیوایم کے خلاف آپریشن جاری ہے بلکہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر بھی غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کالعدم جہادی تنظیموں کو کھلے عام جلسہ جلوس کرنے اور بے گناہ شہریوں کی جان وما ل سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے اور کراچی میں مسلک، فقہ اورعقیدے کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعات اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں شیعہ اور احمدی کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ،فرقہ پرست جہادی تنظیموں کی سرپرستی کا سلسلہ بند کرایاجائے ، بے گناہ شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اور کراچی میں قیام امن کیلئے ٹھوس، مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ ندیم نصرت نے ڈی ایس پی اعجاز شگری اور احمدی کمیونٹی کے رکن شیخ ساجد محمودکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔
*****

9/17/2024 3:12:42 PM