Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتازعالم علامہ مرزایوسف اوردیگرامن پسند افرادکی گرفتاریاں اورچھاپوں کے دوران مساجداورامام بارگاہ کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ


ممتازعالم علامہ مرزایوسف اوردیگرامن پسند افرادکی گرفتاریاں اورچھاپوں کے دوران مساجداورامام بارگاہ کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 11/6/2016
ممتازعالم علامہ مرزایوسف اوردیگرامن پسند افرادکی گرفتاریاں اورچھاپوں کے دوران مساجداورامام بارگاہ
کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
کراچی میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مجالس اوراجتماعات پر
فائرنگ اور دھماکے کررہے ہیں، ان واقعات میں ملوث دہشت گرد وں کوگرفتار نہیں کیاجارہاہے
علامہ مرزا یوسف ہمیشہ امن وبھائی چارے کادرس دیتے آئے ہیں، ان جیسی امن پسند مذہبی شخصیات کی گرفتاری قابل مذمت ہے
چھاپوں کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں تک کی بے حرمتی کی جارہی ہے جو سراسرزیادتی ہے۔ندیم نصرت
کراچی کے عوام کوفرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے اورشہر کومذہبی انتہاپسند عناصر کے حوالے کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے 
انشاء اللہ کراچی کے امن پسندعوام اس قسم کی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ندیم نصرت 
امن پسندمذہبی شخصیات کی گرفتاریوں اورچھاپوں کاسلسلہ بند کیاجائے ،مساجداورامام بارگاہوں کی حرمت کاخیال رکھاجائے 
علامہ مرزا یوسف، فیصل رضاعابدی اوردیگر بے گناہ افرادکورہاکیا جائے، ندیم نصرت

لندن ۔۔۔ 6 نومبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی میں پولیس اور رینجرزکی جانب سے ممتازعالم علامہ مرزایوسف اوردیگرافرادکی گرفتاریوں اورچھاپوں کے دوران مساجداورامام بارگاہ کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مجالس اوراجتماعات پر حملے ، بموں کے دھماکے اوردہشت گردی کی دیگر کارروائیاں کررہے ہیں ، ایف سی ایریا میں کریکرحملے کے بعدچندروزقبل ناظم آبادکے علاقے میں بھی مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پانچ افر اد کو شہید کردیا تھا لیکن ان واقعات میں ملوث دہشت گرد عناصر کوگرفتار نہیں کیاجارہاہے بلکہ کالعدم تنظیموں کوجلسے جلوس تک منعقد کرنے کی آزادی ہے جبکہ دوسری جانب علامہ مرزا یوسف جو ہمیشہ امن وبھائی چارے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کادرس دیتے آئے ہیں ان جیسی امن پسند مذہبی شخصیات اورافرادکوگرفتارکیاجارہاہے ، گھرگھرچھاپے مارے جارہے ہیں اوراس دوران مساجد اور امام بارگاہوں تک کی بے حرمتی کی جارہی ہے جو سراسرزیادتی ہے ۔ اس صورتحال کی وجہ سے کراچی کے پرامن شہریوں میں شدیدتشویش اوربے چینی پائی جاتی ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات اور یہ سنگین صورتحال کراچی کے عوام کوفرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے اورشہر کومذہبی انتہاپسندفسادی عناصر کے حوالے کرنے کی گھناؤنی سازشوں کاحصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ کراچی کے امن پسندعوام اس قسم کی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ امن پسندمذہبی شخصیات اورافرادکی گرفتاریوں اورگھرگھرچھاپوں کاسلسلہ بند کیاجائے ، علامہ مرزا یوسف، فیصل رضاعابدی اوردیگر بے گناہ افرادکورہاکیا جائے اورمساجداورامام بارگاہوں کی حرمت اورتقدس کاخیال رکھاجائے ۔ 

9/8/2024 7:27:56 PM