Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ضمیرفروش عناصر کی جانب سے مخبریاں کرکے کارکنان کو گرفتارکرانے کے مسلسل واقعات قابل مذمت ہیں، ندیم نصرت
Posted on: 11/5/2016
ضمیرفروش عناصر کی جانب سے مخبریاں کرکے کارکنان کو گرفتارکرانے کے مسلسل واقعات قابل مذمت ہیں، ندیم نصرت
مہاجرقوم سے غداری کے عمل سے کارکنان وعوام کے غم وغصہ میں اضافہ ہورہا ہے، ندیم نصرت
ظرف وضمیر کا سودا کرنے والے حضرات کوہرعلاقے میں عوام کی جانب سے مخالفانہ نعروں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ندیم نصرت
یہ حضرات سیدھے قریبی تھانوں یا رینجرز کے ہیڈکوارٹرز جاکر ایم کیوایم کے کارکنان کی مخبریاں کرتے ہیں ،ندیم نصرت
اسی رات ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور درجنوں بے گناہ افراد کو گرفتارکرلیاجاتا ہے، ندیم نصرت
حراست کے دوران گرفتارشدگان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے تاکہ عوام میں خوف وہراس کی فضا پید اکی جاسکے، ندیم نصرت
وزیراعظم پاکستان کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کے افسوسناک واقعات کا فوری نوٹس لیں، ندیم نصرت
اگر ان غیرقانونی، غیرآئینی اورغیرجمہوری واقعات کی روک تھام میں مزید تاخیر کی گئی تو مہاجر قوم کے ساتھ
ساتھ ملک کا بھی بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے،ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے آئینی کنوینر ندیم نصرت نے ضمیرفروش اور احسان فراموش عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی مخبریوں اور انہیں گرفتارکرانے کے مسلسل واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ضمیرفروش کمالو گروپ کے سربراہ اور نام نہاد تشکیل کردہ ایم کیوایم کے غیرآئینی کنوینر کی لن ترانیوں ، تنظیم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف مسلسل بیہودہ زبان کے استعمال سے بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں ، نوجوانوں اوربچے بچیوں سمیت کروڑوں عوام و کارکنان پہلے ہی سخت نالاں ہیں اور ان دونوں حضرات کی بڑھتی ہوئی مہاجرقوم سے غداری کے عمل سے ہرگزرتے دن کے ساتھ ساتھ کارکنان وعوام کے غم وغصہ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ دونوں گروپ مختلف ٹولیوں کی شکل میں شہر کے جن جن علاقوں میں جاتے ہیں وہاں موجود عوام کی جانب سے ظرف وضمیر کا سودا کرنے والے ان حضرات کوعوام کی جانب سے مخالفانہ نعروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث ان حضرات کو وہاں سے بھاگنا پڑتا ہے ، علاقوں سے بھاگنے کے بعد یہ حضرات سیدھے قریبی تھانوں یا رینجرز کے ہیڈکوارٹرز جاکر ان علاقوں میں رہنے والے ایم کیوایم کے کارکنان کی مخبریاں کرتے ہیں ، کارکنان کے نام ،پتے اور علاقوں سے آگاہ کرتے ہیں جہاں ان ضمیرفروش افراد کے خلاف نعرے لگائے جاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ان ضمیرفروش عناصر کی مخبریوں کے باعث رینجرز اورپولیس کی جانب سے اسی رات ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور درجنوں بے گناہ بزرگوں ،نوجوانوں اور محنت ومشقت کرنے والے افراد کو گرفتارکرلیاجاتا ہے اور حراست کے دوران انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے تاکہ عوام میں خوف وہراس کی فضا پید اکی جاسکے ۔
ندیم نصرت نے کہاکہ تمام تر مصائب ومشکلات اور ظلم وستم کے باوجود مہاجرکارکنان ، مائیں ، بہنیں اور بزرگ کل بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد تھے اور آج بھی اسی طرح متحدومنظم ہیں اور ظلم وستم کا کوئی بھی ہتھکنڈہ انہیں حق پرستی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتا۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کے افسوسناک واقعات کا فوری نوٹس لیاجائے اوررینجرز اورپولیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ غیرقانونی اور بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کریں۔ اگر ان غیرقانونی، غیرآئینی اورغیرجمہوری واقعات کی روک تھام میں مزید تاخیر کی گئی تو مہاجر قوم کے ساتھ ساتھ ملک کا بھی بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے ۔
*****
3/31/2023 8:24:07 AM
اگر آرمی چیف اورفوج کے جرنیل نیوٹرل ہیں تو پھرنائن زیرو کو(Seal)کی
...
28 Mar 2023
کراچی میں علمائے کرام کے تواتر کے ساتھ قتل کے واقعات کسی خوفناک سازش ک
...
22 Mar 2023
پاکستان کی اصل بیماری اورتباہی وبربادی کی جڑ دراصل ملک کی کرپٹ سول او
...
19 Mar 2023
وفاپرستوں کا فیصلہ ہے کہ الطاف حسین ہی ایم کیوایم ہیں۔کنوینررابطہ کم
...
19 Mar 2023
لندن میں بھی ایم کیوایم کا 39واں یوم تاسیس منایاگیا
...
19 Mar 2023
ایم کیوایم کا 39واں یوم تاسیس روایتی جوش خروش کے ساتھ یوم الطاف کے طور
...
19 Mar 2023
جناب الطاف حسین نے حقیقت پسندی وعملیت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیر ا ہوت
...
10 Mar 2023
بانی وقائد جناب الطاف حسین کی صاحبزادی افضا ء الطاف کی 21ویں سالگرہ
...
07 Mar 2023
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین سے ساؤتھ افریقہ ڈربن چیپٹرکے
...
05 Mar 2023
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ تحریک کے سینئر ممبر رکن الدین تاج
...
04 Mar 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us