Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ سراسر ظلم اورعوام دشمن قدم ہے، ندیم نصرت
Posted on: 10/10/2016
گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ کا ظالمانہ فیصلہ ہرگز نہ کیاجائے، وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ
پاکستان میں قدرتی گیس کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں اتارچڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیاجاتا ہے، ندیم نصرت
اس سال بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، نصرت
عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں گیس کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے ، ندیم نصرت
گیس کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ناگزیر ہوجائے گا ، ندیم نصرت
گیس کی قیمت میں36 فیصد اضافہ سے غریب عوام کیلئے جینا اور زندگی گزارنا مشکل بن جائے گا،ندیم نصرت
گیس کی قیمت میں اضافہ کا تمام تر بوجھ پاکستان کے غریب اور متوسط طبقہ کو برداشت کرنا پڑے گا، ندیم نصرت
لندن۔۔۔10، اکتوبر2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافے کی سفارشات پرگہری تشویش کااظہار کیا ہے اور اس اضافہ کو سراسر ظالمانہ اورعوام دشمن قدم قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قدرتی گیس کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں اتارچڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیاجاتا ہے اور اس سال بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے لیکن حیرت انگیز طورپرپاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (Ogra) کی جانب سے گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ کیا جارہی ہے جوکہ قابل تشویش ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ گیس کی قیمت میں اضافہ پاکستان کے غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی اورظلم ہے ،عمومی طورپر سردیوں کے موسم میں عوامی سطح پر گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور گیس کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ناگزیر ہوجائے گا جس کا تمام تر بوجھ پاکستان کے غریب اور متوسط طبقہ پر پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ غربت، بے روزگاری اور ہوش ربا مہنگائی میں غریب عوام کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین بن گیا ہے اور گیس کی قیمت میں36 فیصد اضافہ سے غریب عوام کیلئے جینا اور زندگی گزارنااور مشکل ہو جائے گا۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ کا ظالمانہ فیصلہ ہرگز نہ کیاجائے ، عالمی منڈی میں گیس کی قیمت کے اتارچڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر نظرثانی کی جائے اورپاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجائے ۔
*****
6/30/2022 6:09:49 PM
میں محروم مہاجر قوم کے حقو ق کے لئے جدوجہد کررہا ہوں اور کرتارہوںگا۔ال
...
26 Jun 2022
خواجہ رفیق انجم بے باک اندازمیں حق اورسچ کی کھلی بات کرنے والے تھے ۔ ا
...
25 Jun 2022
سندھ کے تمام شہروں کے عوام 26جون کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کا بائی
...
25 Jun 2022
1992ء کے آپریشن کلین اپ کے دوران جو ظلم مہاجروں کے ساتھ ہوا اس کی تل
...
19 Jun 2022
17 جون 2022ئ این اے 240کے ضمنی الیکشن کابائیکاٹ رابطہ کمیٹی کی وڈیوب
...
17 Jun 2022
ڈاکٹرعامر لیاقت کی مشکوک موت پر MQMکےقائد الطاف حسین کےاہم سوالات
...
13 Jun 2022
پاکستان کے غریبوں کوجاگیرداروں کے شکنجے سے آزاد کراناچاہتا ہوں ،یہی می
...
11 Jun 2022
جولوگ مختلف گروپس بناکر مہاجر وں کے چیمپئن بن رہے ہیں وہ مہاجردشمنوں ک
...
11 Jun 2022
'' اے پی ایم ایس او '' کا44واں یوم تاسیس ہفتہ 11جون کو پاکستان سمیت
...
08 Jun 2022
''آہ …شہید وفا '' (پروفسیر حسن ظفر عارف کی تیسری برسی )
...
13 Jan 2021
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us