Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر 1988ء کے شہداء کی برسی پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی


سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر 1988ء کے شہداء کی برسی پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی
 Posted on: 9/30/2016
فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت،دیگر ذمہ داروں، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ار کان اورخواتین کی شرکت
سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر 1988ء تاریخ کاسیاہ باب ہے۔ندیم نصرت
28 برس گزرجانے کے باوجود سانحہ حیدرآبادکے شہیدوں کے قاتلوں کوکوئی سزانہیں دی گئی ۔ندیم نصرت
سانحہ حیدرآبادکے قاتلوں کوگرفتارکرکے سزادی جائے ۔ندیم نصرت

سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر 1988ء کے شہداء کی 28 ویں برسی پر لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی ۔فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت،دیگر ذمہ داروں، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ار کان اورخواتین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر سانحہ حیدرآبادکے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیااور سانحہ حیدرآبادسمیت تمام سانحات اورتحریکی جدوجہدمیں شہیدہونے والے تمام ہمدردوں، کارکنوں اوررہنماؤں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پرتحریک کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی ناکامی، تحریک کی کامیابی اور قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعابھی کی گئی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کنوینرندیم نصرت نے کہاکہ سانحہ حیدرآباد 30 ستمبر 1988ء تاریخ کاسیاہ باب ہے جس میں کئی گاڑیوں میں سوارمسلح دہشت گردوں نے حیدرآباد کے سینکڑوں بے گناہ مہاجروں کاقتل عام کیالیکن آج 28 برس گزرجانے کے باوجود ان شہیدوں کے قاتلوں کوکوئی سزانہیں دی گئی جبکہ مہاجروں کے خلاف ہی ہردورمیں ریاستی آپریشن کرکے انہیں ظلم کانشانہ بنایاگیااورآج بھی بنایاجارہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سانحہ حیدرآبادکے قاتلوں کوگرفتارکرکے سزادی جائے ۔

*****

9/16/2024 5:49:11 AM