Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم، بانیان پاکستان کی اولادوں کی محب وطن جماعت ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم، بانیان پاکستان کی اولادوں کی محب وطن جماعت ہے، الطاف حسین
 Posted on: 8/18/2016
ایم کیوایم، بانیان پاکستان کی اولادوں کی محب وطن جماعت ہے، الطاف حسین
جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیوایم کو سپورٹ کرنا چاہیے، الطاف حسین
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں حق پرستی کا مظاہرہ کرکے بھوک ہڑتال کرنے والے کارکنان کو توانائی بخشی ہے، الطاف حسین
جس قوم کے افراداپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہوجائیں تو اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی، الطاف حسین
ایک گھرمیں رہنے والے میاں بیوی کے درمیان بھی اگر احترام کارشتہ ختم ہوجائے تو بات علیحدگی تک جاپہنچتی ہے ، الطاف حسین
جمہوریت میں نہ صرف لوگوں کے حقوق کو تحفظ ملنا چاہیے بلکہ ہرکسی کو بولنے کا بھی حق دینا چاہیے، الطاف حسین
تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے کارکنان کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
آپ اللہ پربھروسہ کرتے ہوئے اپنی پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھیں،فتح آپ کا مقدر بنے گی، الطاف حسین
کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔18، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، بانیان پاکستان کی اولادوں کی محب وطن جماعت ہے جسے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کیاجاسکے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست منتخب عوامی نمائندے بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرنے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ اور پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے حق پرستی کا مظاہرہ کرکے بھوک ہڑتال کرنے والے کارکنان کو توانائی بخشی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی طبقہ آبادی کے خلاف غیرآئینی ، غیرقانونی اور غیراسلامی اقدامات کے خلاف احتجاجاً تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنا پرامن احتجاج کا سب سے بڑا طریقہ ہے۔ جب مظلوم قوم کے افراداپنے کاز، مشن ، مقصد کے حصول ، بے گناہ افراد پر ڈھائے جانے والے مظالم ، اپنی قوم کی نسل کشی کے خلاف ، شہیدوں ، اسیروں اور لاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کیلئے رضاکارانہ طورپراپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہوجائیں تو اس قوم کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔ ویت نام کی مثال آپ کے سامنے ہے کہ جب عوام نے اتحاد اور عزم وحوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھی اوربڑی طاقت سے نبردآزمارہے تو امریکہ کو ویت نام سے نکلنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، بانیان پاکستان کی اولادوں کی ایک محب وطن جماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اور ملک کی واحد لبرل ، جمہوری ،روشن خیال اور ترقی پسند جماعت ہے اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیوایم کی سپورٹ کرنی چاہیے تاکہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوسکے اور ملک پر غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کی جاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کسی ملک کی سرحدیں قرآنی آیات کی طرح نہیں ہوتیں کہ ان میں زیرزبرکی تبدیلی نہ کسی جاسکیں، مہاجروں کے بزرگوں نے پاکستان اس لئے قائم کیاتھا کہ برصغیرپاک وہند میں ہندو ؤں کی اکثریت تھی اور مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق نہیں مل رہے تھے ، اگر لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکروطن بنانے والوں کی اولادوں کو بے وطنوں اورغلامی کی طرح زندگی گزارنے پر مجبورکیاجاتارہا تو بات تادم مرگ بھوک ہڑتال سے آگے بھی بڑھ سکتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک گھرمیں رہنے والے میاں بیوی کے درمیان بھی اگر احترام کارشتہ ختم ہوجائے تو بات علیحدگی تک جاپہنچتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے اور جمہوریت میں نہ صرف لوگوں کے حقوق کو تحفظ ملنا چاہیے بلکہ ہرکسی کو بولنے کا بھی حق دینا چاہیے ۔ جناب الطاف حسین نے تادم مرگ بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو ان کی ہمت وجرات پر سلام تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کافرمان برحق ہے کہ بے شک حق آنے اورباطل مٹنے کیلئے ہے ، آپ اللہ پربھروسہ کرتے ہوئے اپنی پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھیں اورصبروتحمل سے کام لیں انشاء اللہ ایک دن فتح آپ کا مقدر بنے گی ۔ جناب الطاف حسین نے احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ کے انتظامات کرنے اور24 گھنٹے کام کرنے والے ذمہ داروں ، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے اراکین اور کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے دعائیں کیں۔







تصاویر

9/17/2024 2:59:39 PM