Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اپنے احکام پر عملدر آمد کرائیں اور آفتاب احمد شہید کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان


چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اپنے احکام پر عملدر آمد کرائیں اور آفتاب احمد شہید کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان
 Posted on: 8/4/2016 1
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اپنے احکام پر عملدر آمد کرائیں اور آفتاب احمد شہید کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان 
اب ہماری کاوش ملک میں دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی مہاجر صوبہ بنانے کی ہوگی، سی ای سی رکن منظور جوکھیو
بھوک ہڑتال اس بات کی غمازی ہے کہ شہر میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں، رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم 
ایم کیوایم کے خلاف ظلم وستم کی ایک تاریخ رقم کی جارہی ہے جس کی کوئی حدمقرر نہیں ہے ، رکن سندھ اسمبلی وقار حسین شاہ 
ایم کیوایم کو تین برس سے تختہ مشق بنایا ہوا ہے، رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو
انسانی حقوق کی تنظیمیں دیکھیں کہ مہاجروں کا کس طرح سے ماورائے عدالت قتل ، بلاجواز گرفتاریاں اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سی او پی انچارج طحہ احمد
پاکستان کی بقاء اسی میں ہے کہ مہاجر قوم کوکھلے دل سے تسلیم کیاجائے ، بلدیاتی رکن محترمہ کرن فاروقی 
کراچی پریس کلب کے باہر کارکنان کی گرفتاریوں ، جبری گمشدیوں کے خلاف بھوک ہڑتال کے پہلے روز شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔4، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محفوظ یار خان اور عارف خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پر کتنے ہی الزامات اور مقدمات قائم کرلئے جائیں لیکن حق کی آواز گونجتی رہے گی ، مہاجروں کومختلف ذلت آمیز ناموں سے پکارا گیا لیکن ہمار ی شناخت صرف اور صرف مہاجر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اس شہر میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ، یہ شہر پاکستان کو مستقل چلا رہا ہے ، پچھلے 68برس سے شہر کو بری نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں ، چھاپوں، جبری گمشدگیوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر منعقدہ دو روزہ علامتی بھول ہڑتال کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اپنے خطاب میں محفوظ یار خان نے کہا کہ علامتی بھوک ہڑتال کرکے احتجاج اس لئے کیاجارہاہے کہ ہم نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کا جذبہ ختم نہیں ہوا ہے ، 61کارکنان کے لاشے اٹھانے کے باوجود ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، ایم کیوایم پر کیسے ہی الزامات لگا دیئے جائیں اور مقدمات قائم کرلئے جائیں لیکن حق کی آواز گونجتی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری روش کو درست کیاجائے ، جب کراچی میں آپریشن شروع کیا گیا تو جیٹ بلیک دہشتگردوں کے خلاف شروع کیا گیا لیکن جب سے آپریشن جاری ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آٹے میں نمک کے برابر دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے نہ ان کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے اور نہ کورٹ میں پیش کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال کے توسط سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو ان کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمددشہید کی لاش تشدد شدہ ملی تو تھی تو چیف آف آرمی اسٹاف نے پانچ رینجرز اہلکاروں کو معطل کیا تھا لیکن آج تک آفتاب احمد شہیدکے اہل خانہ انصاف سے محروم ہیں ۔ عارف خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ 20لاکھ مہاجر قوم نے جانوں کا نذرانہ دیا تو پاکستان بنا اور مہاجروں نے سوچا تھا کہ اپنی زمین اور مکان ہوگا اور آزادی سے زندگی گزاریں گے لیکن یہاں پر مہاجروں کومختلف ناموں سے ذلت آمیز ناموں سے پکارا گیا ، ہماری شناخت صرف اور صرف مہاجر ہے اگر مہاجر پاکستان بنا سکتے ہیں تو وہ ہی پاکستان کو بچائیں گے اور دوسروں کے دعوؤں میں سچائی نہیں ہے ۔ ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن منظور جوکھیو نے کہا کہ پہلے زبان کی بنیاد پر ملک میں چار صوبے بنائے گئے تھے اور اب ہماری کاوش ملک میں دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی مہاجر صوبہ بنانے کی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ علامتی بھوک ہڑتال کا مقصد حکومت کو ہوش دلانا ہے کہ ہم اس ملک کے وفادار ہیں، اس ملک کو بنانے میں لاکھوں جانوں کی قربانیاں شامل ہیں ، ہمارے تصور تک میں نہیں کہ اس ملک کے خلاف کوئی کام کریں مگر اس کے باوجود ایک مائنڈ سیٹ بنا دیا گیا کہ ایم کیوایم کا نام لینے والے ، الطاف حسین کو قائد ماننے والوں کو دبایا جائے اور ان پر اتنا ظلم کیاجائے ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجائے تاکہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کو چھوڑ دیں ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم نے کہاکہ بھوک ہڑتال اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اس شہر میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ، یہ شہر پاکستان کو مستقل چلا رہا ہے ، پچھلے 68برس سے شہر کو بری نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح جب بیمار ہوئے تو انہیں سازش کے تحت ایسی جگہ لیجایا گیا جہاں اب بھی ایمبولینس دکھائی نہیں دیتی ،ایسی ہی سازش کے تحت پہلے وزیراعظم پاکستان لیاقت علی خان کو شہید کیا گیایہ سازشی سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ محترمہ فاطمہ جناح کو بے عزت کیا گیا اور اس شہر کو فاطمہ جناح کا ساتھ دینے کی پاداش میں ظلم کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کے دارالخلافہ تک کراچی لے جایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب واقعات پاکستان میں ہوئے اور آج بھی سو چی سمجھی سازش کے تحت پڑھے لکھے لوگوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے انہیں یہ خوف ہے کہ غریب ومتوسط طبقے کی جماعت ایم کیوایم کامیاب ہوگئی تو ہماری بادشاہت اور طاقت کو کمزور کردیگی اور اسی خوف کے باعث شہر میں مسلسل آپریشن جاری رکھا گیا ہے ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین شاہ نے کہاکہ آج کی علامتی بھوک ہڑتال ایم کیوایم کے خلاف گزشتہ تین سال سے جاری ظلم و ستم کے تسلسل کو اجاگر کرنے کا حصہ ہے ، ایم کیوایم کے خلاف ظلم وستم کی ایک تاریخ رقم کی جارہی ہے ، ظلم ظلم ہوتا ہے چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو مگر یہ ظلم سمجھ سے بالا تر ہے کہ جس کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ، ہمارے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے ، غیر قانونی گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں اور ماورائے عدالت قتل سمجھ سے بالا تر ہیں کیونکہ ہر آنکھ دیکھ رہی ہے ، کان سن رہے ہیں مگر زبان اقرار نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ظلم و ستم کے خلاف اگر حق بات کی جاتی ہے تو اس حق بات کرنے والے کی زبان پر بھی پابندی لگا دی جاتی ہے ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ ہیر اسماعیل سوہو نے کہاکہ ایم کیوایم کو تین برس سے تختہ مشق بنایا ہوا ہے ، مہاجر قوم کو اے لیمنٹ کرنے کیلئے جو کاروائیاں کی جارہی ہیں اس سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے آج علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں دو روز تک پرامن احتجاج کرکے بلاجواز چھاپوں ، گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں کے واقعات پر دنیا بھر کی توجہ مبذول کرائی جائے گی ۔ حق پرست نومنتخب بلدیاتی رکن محترمہ کرن فاروقی نے کہاکہ مہاجر ہی قیام پاکستان کے بعد اپنے ساتھ ہنر ، تعلیم اور مہارت لائے اور پاکستان بنانے کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بقاء اسی میں ہے کہ مہاجر قوم کوکھلے دل سے تسلیم کیاجائے ۔ سی او پی کے انچارج طحہ احمد نے کہاکہ نہ اانصافی کا سلسلہ کراچی کے ساتھ ہی کیوں ہے اگر آپریشن ہوگا تو وہ بھی یہی تک محدود رہے گا کیا سندھ بھر میں کوئی جرائم پیشہ افراد اور گروہ موجود نہیں ہیں ؟۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ آئیں اور دیکھیں کہ مہاجروں کا کس طرح سے ماورائے عدالت قتل ، بلاجواز گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔






تصاویر


9/16/2024 6:56:32 AM