خواجہ اظہار الحسن کے والدخواجہ نور الحسن کے انتقال پر ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کااظہار تعزیت
لندن ۔۔۔ 24، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے والدخواجہ نور الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ندیم نصرت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے