حیدرآباد میں پاک سرزمین ٹولے کے جرائم پیشہ عناصر نے ایم کیوایم کے کارکن شہباز کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا
شہباز کو کراچی میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
فائرنگ میں ملوث پاک سرزمین ٹولے سے تعلق رکھنے والا ایک جرائم پیشہ شخص عابد عرف بھولا موقع پر ہی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا
پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے کے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے کارکن شہباز کو زخمی کرنے کے واقعہ کھلی دہشت گردی ہے۔ رابطہ کمیٹی
اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے آنے والے پاک سرزمین ٹولے نے ا پنے سرغنہ کی ہدایت پر اپنا اصل رنگ دکھانا شروع کردیا ہے۔ رابطہ کمیٹی
خفیہ قوتوں کے تشکیل کردہ نام نہاد ٹولے میں شمولیت سے انکارکرنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے
خفیہ قوتوں کی ایماء پر ایم کیوایم اورمہاجر قوم کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیلنے والے ضمیرفروش عناصر ایم کیوایم کے کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے
ایم کیوایم کے باضمیر کارکنان خفیہ قوتوں کاکھیل کھیلنے والے ضمیرفروشوں کے ناپاک عزائم کبھی بھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 18 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآبادمیں پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے کے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے کارکن شہبازکوزخمی کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس کوکھلی دہشت گردی قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ میں پاک سرزمین ٹولے کے جرائم پیشہ عناصر نے ایم کیوایم سیکٹرایف کے کارکن شہباز کونہایت قریب سے فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا۔شہباز کو کراچی میں اسپتال منتقل کیاگیاہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث پاک سرزمین ٹولے سے تعلق رکھنے والا ایک جرائم پیشہ شخص عابد عرف بھولا موقع پر ہی اسلحہ سمیت گرفتاربھی کیاگیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے آنے والے پاک سرزمین ٹولے نے ا پنے سرغنہ کی ہدایت پر اپنااصل رنگ دکھاناشروع کردیاہے اور ایم کیوایم کے وہ کارکنان جوخفیہ قوتوں کے تشکیل کردہ اس نام نہاد ٹولے میں شمولیت سے انکارکررہے ہیں انہیں کھلے عام دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خفیہ قوتوں کی ایماء پر ایم کیو ایم اورمہاجر قوم کے خلاف گھناؤنااورناپاک کھیل کھیلنے والے یہ ضمیرفروش عناصر چاہے کتنی ہی دہشت گردی کرلیں وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوخوفزدہ نہیں کرسکتے اورباضمیر کارکنان ان ضمیرفروشوں کے ناپاک عزائم کبھی بھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم حیدرآبادزون سیکٹرایف کے کارکن شہباز کوفائرنگ سے زخمی کرنے والے تمام دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے زخمی کارکن شہباز سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی صحتیابی کے لئے دعاکی ۔