Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمیر فروش ٹولے نے ایم کیوایم کے کارکنان پر سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں تشدد کرکے غنڈاگردی کی مثال قائم کردی، محمد ظفر خان


ضمیر فروش ٹولے نے ایم کیوایم کے کارکنان پر سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں تشدد کرکے غنڈاگردی کی مثال قائم کردی، محمد ظفر خان
 Posted on: 7/16/2016
ضمیر فروش ٹولے نے ایم کیوایم کے کارکنان پر سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں تشدد کرکے غنڈاگردی کی مثال قائم کردی، محمد ظفر خان
ضمیر فروشوں کا ٹولہ ایم کیوایم کے کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج کراکر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے میں ناکامی کے بعد غنڈا گردی پر اتر آیا ہے، محمد ظفر خان
اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر جمہوری جماعتوں کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں اور اپنے چند زر خرید لوگوں کی نام نہاد سیاسی جماعت کی حمایت اور پروان چڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، محمد ظفر خان
قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی وابستگیاں تبدیل کرانے والے ضمیر فروش ٹولے کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کارروائی کریں ،محمد ظفر 
لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ذمہ داران و کارکان کو ہراساں کیئے جانے کے عمل پر شدید الفاظ میں مذمت
حیدرآباد ۔۔۔ 16، جولائی 2016ء
ضمیر فروش ٹولے نے ایم کیو ایم کے کارکنان پر سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں تشددکرکے غنڈاگردی کی مثال قائم کردی۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفر خان و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں حق پرست بلدیاتی نمائندوں اور ذمہ داران وکارکنان کو ہراساں کیئے جانے کے عمل پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمیر فروشوں کا ٹولہ ایم کیو ایم کے کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج کراکرسیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے میں ناکامی کے بعد غنڈا گردی پر اتر آیا ہے اورلطیف آباد کے مختلف علاقوں کے حق پرست بلدیاتی نمائندگان اور ذمہ داران و کارکنان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیئے جانا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر جمہوری جماعتوں کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں اور اپنے چند زر خرید لوگوں کی نام نہاد سیاسی جماعت کی حمایت اور پروان چڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جو آئین وقانون کو پامال کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں کہا کہ ضمیر فروش ٹولہ ریاستی طاقت کا استعمال کر کے ایم کیو ایم کے کارکنان کی سیاسی وابستگیاں جبری تبدیل کروانے میں مصروف ہیں اس ظلم و جبر کے خلاف ایم کیو ایم آواز حق بلند کرتی ہے تو مختلف جھوٹے مقدمات درج کر دیئے جاتے ہیں اور پی ایس پی کے غنڈوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی وابستگیاں تبدیل کرانے والے ضمیر فروش ٹولے کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھی کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سچائی اور حق پرستانہ جدوجہد سے دنیا بھر کے لوگ آشنا ہیں اور ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال ملک کی رسوائی اور بدنامی کا باعث بن رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محب وطن ارباب اختیار سیاسی وفاداریاں نبھانے سے دور رہیں اور قانون و آئین کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے آفسز اور کارکنان کو تحفظ فراہم کریں۔

9/16/2024 4:54:11 AM