Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لانڈھی ٹاؤن کے کارکن ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل اور ایم کیوا یم کے بیگناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتال اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیو ایم نوشہروفیروز زون کے تحت نوشہروفیروز پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ


 Posted on: 7/16/2016
ایم کیوایم لانڈھی ٹاؤن کے کارکن ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل اور ایم کیوا یم کے بیگناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتال اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیو ایم نوشہروفیروز زون کے تحت نوشہروفیروز پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ
بلاجواز گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں سندھ کے مختلف زونوں کے تحت پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے
پرامن احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے غیر قانونی گرفتاریوں اور ،ماورائے عدالت قتال کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
نوشہروفیروز ۔۔۔ 16، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ کے مختلف زونوں کے تحت ایم کیوایم لانڈھی ٹاؤن کے کارکن ریاض الحق کے ماورائے عدالت قتل سمیت ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور دباؤ ڈال کر کارکنان کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانے کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلیوں اور پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں گزشتہ روز نوشہروفیروز زون کے زیراہتمام نوشہروفیروز پریس کلب کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء بڑی ریلی کی شکل میں پریس کلب پہنچے جس کی قیادت زونل انچارج محمد سلیم راجپوت و اراکین زونل کمیٹی اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن اصغر ،سیکٹرز و یونٹوں کے ذمہ دارن وکارکنان اورہمدردعوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی زونل آفس سے شروع ہوئی جوشہرکے مختلف راستوں،شاہراہوں،چوراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پراختتام پذیرہوئی۔اس موقع پرریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پہلے کارڈزاوراحتجاج بینرزاٹھارکھے تھے جن پربے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں،ان پرتشدداورانہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کاسلسلہ بندکرو،ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کاسلسلہ بندکرو اورقائدتحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے درج تھے۔پریس کلب پرسندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن اصغرنے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کاسلسلہ فوری بندکیاجائے ،ملک میںآئین اورقانون کی عملداری نظرنہیںآرہی جرائم پیشہ عناصراوردہشت گردکھلے عام کارروائیوں کررہے ہیں جبکہ آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی طرف موڑدیاگیاہے اورایم کیوایم کے بے گناہ معصوم کارکنان کی گرفتاریوں،انہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بناکروفاداریاں تبدیل کی جارہی ہے اورانکارکرنے پرماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔احتجاجی مظاہرے سے زونل انچارج واراکین زونل کمیٹی نے بھی خطاب کیااورکہاکہ ایم کیوایم کے معصوم کارکنان کے ماورائے عدالت پرپوراسندھ سراپااحتجاج ہے اورعوام سڑکوں پرنکل کراپنااحتجاج ریکارڈکروارہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم لانڈھی ٹاؤن کے کارکن ریاض الحق شہیدکاماورائے عدالت سمیت تمام کارکنان کے ماورائے عدالت میں ملوث اہلکاروں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اورایم کیوایم کانشانہ بنانے کاعمل بندکیاجائے۔

9/15/2024 5:39:22 AM