پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل پر جناب الطاف حسین کی مذمت
قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کرنا معاشرے میں خواتین کے ساتھ ظالمانہ اقدام کے عکاس ہے،الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 16، جولائی 2016ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ کے قا ئد جنا ب الطاف حسین نے غیر ت کے نا م پرپا کستانی ما ڈل قندیل بلوچ کے غیرت کے نام پرقتل کومعاشرے میں خواتین کے ساتھ ظالمانہ اقدام قراردیاہے ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان میں قومی اسمبلی وصوبا ئی اسمبلی سے خو اتین کے حقو ق کیلئے قوانین پاس ہونے کے باوجود آج بھی پا کستان میں خو اتین کو غیر ت کے نام پر قتل کیا جا رہا ہے جس کی تا زہ تر ین مثا ل معروف ماڈ ل قند یل بلو چ کے قتل کی ہے ۔جنا ب لطا ف حسین نے وزیر اعظم پا کستان میا ں محمد نو از شریف وفا قی وزیر داخلہ چوہد ری نثار احمد خا ن صوبا ئی وزیر اعلی پنجا ب میاں محمد شہبا ز شریف سے مطا لبہ کیا کہ غیرت کے نام پرقتل کے حوالے سے موثرقانون سازی کی جائے اورمرتکب مجرموں کوسخت سزائیں دی جائیں تاکہ آئند ہ غیرت کے نا م پر کسی بھی خو اتین کا قتل نہ ہو۔