سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری موسیٰ کلیم کی والدہ محترمہ کے انتقال پررابطہ کمیٹی کے رکن اور شعبہ اطلاعات
کے انچارج امین الحق کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔14، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور شعبہ اطلاعات کے انچارج سید امین الحق نے سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری موسیٰ کلیم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔امین الحق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور موسی کلیم سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)