نائن زیروکے پڑوسی عابدصدیقی صاحب کے انتقال پرایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن ۔۔۔ 13، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکے پڑوسی عابد صدیقی صاحب کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری ایم کیوایم کے کارکنان ان کے ساتھ ہے۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔ (آمین)