ایم کیو ایم سی ای سی کے رکن کاظم رضا کی والدہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔ 25 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل (سی ای سی) کے رکن کاظم رضا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کاظم رضا سمیت مرحومہ کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر میں شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور تمام سو گواران کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔( آمین)