مظفر آباد میں تویلیاں کے مقام پر مسافر ویگن کھائی میں گرنے کے المناک حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پررابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔24، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مظفر آباد میں تویلیاں کے مقام پر مسافر ویگن کھائی میں گرنے کے المناک حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسو س اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے جاں بحق مسافروں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ مسافر ویگنوں کے کھائی اور دریاؤں کے گرنے کے حادثات کی روک تھام کیلئے فی الفور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔ (آمین)