مظفر آبادمیں تویلیاں کے مقام پر مسافر ویگن کھائی میں گرنے کے ہولناک حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔24، جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مظفر آباد میں تویلیاں کے مقام پر مسافر ویگن کھائی میں گرنے کے ہولناک حادثہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوسلہ عطاکرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔