ملک کے نامور قوال امجد فرید صابری کی شہادت قومی المیہ ہے ، خلا ء پر نہیں کیاجاسکتا۔ایم کیو ایم کوئٹہ زون
کراچی میں الطاف حسین سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کو مارنے کی پالیسی پر عمل جاری ہے، ملک جنت گل کاکڑ
امجد صابری کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل سوگوار ہے ۔ملک جنت گل کاکڑ
امجد صابری عاشقِ رسول ﷺتھامعصوم شخص اور پوری قوم کیلئے مقبول تھا ،زونل انچارج کوئٹہ
امجد فرید صابری کی شہادت پر اظہار افسوس او ر بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں
امجد صابری کو دھمکیاں ملنے کے باوجود سیکیوریٹی نہ ملنا بد نیتی اور تعصبانہ ذہین کی نشاندہی ہے
سندھ حکومت اور رینجرز کراچی میں امن قائم کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں
کوئٹہ مورخہ 23جون 2016
متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکڑ و اراکین زونل کمیٹی نے ملک کے معروف قوال امجد فرید صابری کے قتل پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امجد فرید صابری کی شہادت قومی المیہ ہے جن کا خلا ء پر نہیں کی جاسکتا۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل سوگوار ہے ۔انہوں نے امجد فرید صابری کی شہادت پر اظہار افسوس او ر بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری عاشقِ رسول ﷺ تھا ،معصوم شخص اور پوری قوم کیلئے مقبول تھا ۔بتلایا گیا کہ امجد صابری کو دھمکیاں مل رہی تھیں لیکن امجد صابری کو دھمکیاں ملنے کے باوجود سیکیوریٹی نہ ملنا بد نیتی اور تعصبانہ ذہین کی نشاندہی ہے ،امجد صابری کی بہیمانہ قتل سے ظاہر ہوتاہے کہ کراچی میں الطاف حسین سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کو مارنے کی پالیسی پر عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ امجد صابری کی شہادت ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کا اغواء کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے
اور گزشتہ چند واقعات سے ظاہر ہوتاہے کہ کراچی آپریشن دہشتگردوں کے خلاف نہیں بلکہ ایک قوم اور ایک جماعت کے خلاف ہورہا ہے اور مذکورہ آپریشن غیر جانبدارانہ نہیں کہا جاسکتا سندھ حکومت اور رینجرز کراچی میں امن قائم کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں جاری بیان میں مطالبہ کیا گیاہے کہ امجد فرید صابری کی شہادت پر سندھ حکومت فوری مستعفی ہوجائے اور تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ از خود نوٹس لیں ۔