قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے بنک اکاؤنٹس کے حوالہ سے شائع و نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، ترجمان ایم کیوایم
قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے ایک وقت میں ہمیشہ اتنے ہی بنک اکاؤنٹس رہے ہیں جتنے کے کسی عام شہری کے ہوتے ہیں، ترجمان ایم کیوایم
مذکورہ خبر کے ذریعہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو بدنام کیا گیا ہے، ترجمان ایم کیوایم
اس خبر پر قانونی چارہ جوئی کیلئے ایم کیوایم کے رہنماؤں کی وکلاء سے مشاورت جاری ہے، ترجمان ایم کیوایم
ایم کیوایم کے وکلاء کی جانب سے وضاحت کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو خط بھی لکھا جارہا ہے، ترجمان ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔17، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے مختلف ذرائع ابلاغ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے بنک اکاؤنٹس کے حوالہ سے شائع ونشر ہونے والی خبرکی سختی سے تردید کی ہے اور اس خبرکو بے بنیاداور حقائق کے منافی قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے بنک اکاؤنٹس کے حوالہ سے سامنے آنے والی کہانی میں لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے ایک وقت میں ہمیشہ اتنے ہی بنک اکاؤنٹس رہے ہیں جتنے کے کسی عام شہری کے ہوتے ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ مذکورہ خبرکے ذریعہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کوبدنام کیاگیا ہے اوران کی ساکھ خراب کی گئی ہے جس پر ایم کیوایم قانونی چارہ جوئی کا پورا حق رکھتی ہے اور اس ضمن میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی وکلاء سے مشاورت جاری ہے ۔ترجما ن نے کہاکہ چونکہ اس خبر میں یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ یہ اطلاعات اسکاٹ لینڈ یارڈ نے فراہم کی ہیں اس لئے ایم کیوایم کے وکلاء کی جانب سے وضاحت کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو خط بھی لکھا جارہا ہے