Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت نے مختلف سرکاری محکموں میں مسلسل آسامیوں کو اپنی من مانی کر تے ہوئے پرکرنے کا طریقہ جاری وساری رکھا ہوا ہے، رکن قومی اسمبلی کشور زہرا


حکومت نے مختلف سرکاری محکموں میں مسلسل آسامیوں کو اپنی من مانی کر تے ہوئے پرکرنے کا طریقہ جاری وساری رکھا ہوا ہے، رکن قومی اسمبلی کشور زہرا
 Posted on: 6/8/2016 1
حکومت نے مختلف سرکاری محکموں میں مسلسل آسامیوں کو اپنی من مانی کر تے ہوئے پرکرنے کا طریقہ جاری وساری رکھا ہوا ہے، رکن قومی اسمبلی کشور زہرا
متعلقہ ادارے اس کا نوٹس لیں اور تحقیقات کے دئرائے کو وسیع تر کر تے ہوئے ان لوگوں کو بھی منظر عام پر لائیں، کشور زہراہ کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 08، جون 2016ء
ٰٓایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی کشو ر زہرا نے کہاہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ملازمین کی دستاویزات و تقرری کی تصدیق سے متعلق شائع کرائے جانے والے شتہارات میں تو اتر کے ساتھ شفاف میکیز م کے عمل کو نظر انداز کیاجارہاہے جو قوائدہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔ ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہاکہ کراچی سے شائع ہونے والے اخبار میں میڈیکل سپر ٹنڈنٹ سروسز اسپتال اینڈ سول سرجن کراچی کی طرف سے ایک فہرست شائع کرائی گئی ہے جس میں اشتہارکے ذریعے تصدیق کی تفصیلات کو مبہم اور خفیہ انداز میں دیا گیا ہے، 273ملازمین کے صرف نام درج ہیں جبکہ ان کی ولدیت کو راز میں رکھا گیا ہے اس کے علاوہ ان کی تقریری کے مقام کا نہ انداراج بتایا گیاہے اور نہ بتایا گیا کہ کب ان کو ملازمتیں دی گئیں تھیں ایسا کرنے والے عوام اور منتخب نمائندوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے علاوہ ریاست میں کرپشن کی مزید راہیں استوار کرنے میں مصروف عمل نظر آرہے ہیں۔ محترمہ کشور زہرا نے مطالبہ کیاکہ متعلقہ ادارے اس کا نوٹس لیں اور تحقیقات کے دئرائے کو وسیع تر کر تے ہوئے ان لوگوں کو بھی منظر عام پر لائیں جنہوں نے ملازمتیں دینے سے پہلے دستاویزات کی تصدیق کو نظر انداز کیا اور مختلف سرکاری محکموں میں مسلسل آسامیوں کو اپنی من مانی کا سلسلہ جاری وساری رکھاہواہے اور اس طرح کرکے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل پہ نقب زنی کا عمل بند کرایاجائے ۔ 

9/17/2024 3:36:49 PM