Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ایم کیو ایم کا پرامن احتجاجی مظاہرہ حکومتی وفد کی جانب سے پانی کے مسئلے کو 10 دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ختم


کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ایم کیو ایم کا پرامن احتجاجی مظاہرہ حکومتی وفد کی جانب سے پانی کے مسئلے کو 10 دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ختم
 Posted on: 6/5/2016 1
کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ایم کیو ایم کا پرامن احتجاجی مظاہرہ حکومتی وفد کی جانب سے پانی کے مسئلے کو 10 دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ختم 
ہم نے حکومت کو کراچی کے عوام کو در پیش پانی کا مسئلہ اور اس کا حل دونوں بتادےئے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن 
پانی کے غیرقانونی کنکشن ختم کئے جائے، ناکارہ پمپنگ اسٹیشنوں کو دوبارہ فعال کیا جائے، پانی کا پریشر بڑھایا جائے اور پرانی پانی کی لائینوں کو تبدیل کیا جائے۔ ایم کیوا یم کے وفد کا حکومتی وفد سے مطالبہ
ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے 10 روز میں کراچی میں پانی کا بحران ختم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ صوبائی وزیر خوراک ناصر حسین شاہ
کراچی ۔۔۔ 05؍ جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اتوار کے روز کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ حکومتی وفد کی جانب سے پانی کے مسئلے کو 10 دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا۔ ایم کیوایم کے وفد کی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کی سربراہی میں حکومتی وفد سے ملاقات۔ مذاکرات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم نے حکومت کو کراچی کے عوام کو درپیش پانی کا مسئلہ اور اس کا حل دونوں بتادےئے ہیں اور حکومتی وفد کی جانب سے ہمیں 10 روز میں مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے لہٰذا کراچی میں پانی کے بحران کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پانی کے تمام غیرقانونی کنکشنز ختم کئے جائے، تمام ناکارہ یا بند پمپنگ اسٹیشنوں کو دوبارہ قابل فعال کیا جائے، پانی کے پریشر کو بڑھایاجائے اور پانی کی لائنیں جو کافی پرانی ہوگئی ہے اور جن میں سیورج کا پانی مل رہا ہے انھیں جلد از جلد تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کی جلد از جلد تکمیل کیلئے آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری، رینجرز اور پولیس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔ حکومتی وفد کی جانب سے صوبائی وزیر خوراک ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کئے جانے والے تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے 10 روز میں کراچی میں پانی کا بحران ختم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر محمد حسین، حق پرست رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو یم کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ شامل تھے اور حکومتی کی مذاکراتی ٹیم میں صوبائی وزیر خوراک ناصر حسین شاہ ، پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح فرید، کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ شامل تھے۔ 
تصاویر

10/7/2024 10:15:26 PM