Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کو انصاف کی فراہمی سے محروم رکھنے کا ناروا عمل فی الفور بند کرایا جائے، محمدکمال ملک رکن رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کو انصاف کی فراہمی سے محروم رکھنے کا ناروا عمل فی الفور بند کرایا جائے، محمدکمال ملک رکن رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/4/2016 1
ایم کیوایم کو انصاف کی فراہمی سے محروم رکھنے کا ناروا عمل فی الفور بند کرایا جائے، محمدکمال ملک رکن رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکنان کو قتل کرنے اور وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے دھمکیاں دینے والے حقیقی دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کی جائے، رابطہ کمیٹی 
سرکاری سرپرستی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے خلاف استعمال کرنے کا غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل فی الفور بند کیا جائے ورنہ کروڑوں عوام کے احساسات اور جذبات سے کھیلنے کا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں، کمال ملک
ایم کیوایم کے کارکنان پر پرتشدد کاروائیاںِ، گھروں دفاتر پر دھمکیاں دیکرحراساں کرنے سے کیا شہر میں امن و امان کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ؟
لائنز ایریا ، کورنگی ، ملیراور شاہ فیصل کے عوام حقیقی دہشت گردوں کی دہشت گردی، غندہ گردی اور پرتشدد کاروائیوں پر صبر کا مظاہرہ کریں
محمد کمال ملک کی رکن رابطہ کمیٹی ارشد حسن،اراکین اسمبلی علی رضا، فیصل رفیق اور دیگر کے ہمراہ لائنزایریا ٹاؤن آفس میں پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔:04،جون2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی کمال ملک نے کہاہے کہ لائنزایریا ایم کیوایم کاگڑھ ہے یہاں کے لوگ پہلے دن سے قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم شہرمیں قیام امن کے لئے کوشاں ہے تاہم کراچی میں امن قائم کرناہے توایم کیوایم کے کارکنان کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے والے اورمعصوم کارکنان کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی کھلی دھمکیاں دینے والے حقیقی دہشت گردوں کولگام دی جائے ورنہ کراچی میں امن کاخواب محض خواب بن کررہ جائیگا، ایم کیوایم کے کارکنان پر پرتشدد کاروائیاںِ گھروں، دفاتر پر دھمکیاں دینا، انہیں حراساں کرنے سے کیا شہر میں امن و امان کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے؟ انہوں نے وزیراعظم پاکستان،چیف آف آرمی اسٹاف اوروفاقی وزیرداخلہ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے معصوم ونہتے کارکنان پربہیمانہ تشدداوران کے اہل خانہ کودھمکیاں دینے کانوٹس لیاجائے اورجرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کولگام دی جائے ۔ان خیالات اظہار رکن رابطہ کمیٹی کمال ملک نے رکن رابطہ کمیٹی ارشد حسن ،حق پرست پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی علی رضا،عابدی ،فیصل رفیق کے ہمراہ لائنزایریاٹاؤن آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔محمدکمال ملک نے کہاکہ اپریل کے مہینے میں ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کے حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد سے لائنز ایریا میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی ، غنڈہ گردی ، کارکنان پر تشدد اور ایم کیوا یم کے کارکنان کے اہلخانہ اور ہمدردوں کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہے اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے ، نومنتخب حق پرست بلدیاتی کونسلرز اور ایم کیو ایم کے کارکنان پر تشدد کی کاروائیوں کا سلسلہ شروع ہے اور وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور نہ ماننے کی صورت میں کارکنان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، لائنز ایریا کے یوسی آفسز 09، 10 اور 11 کے مختلف علاقوں میں ایم کیو یم کے ذمہ داران اور کارکنان ، نومنتخب حق پرست بلدیاتی نمائندگان اورہمدردوں پر تشدد اور یوسی آفس میں توڑ پھوڑ اور جلانے کے واقعات کے علاوہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے گھروں پر حملے ، کارکنان کے اہلخانہ اور ماؤں اور بہنوں پر بھی تشدد کیئے گئے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ لائینز ایریا میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو بعض قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے جس کے بل پر بوتے پر جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کے ٹولے نے متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف محاذ قائم کرلیا ہے اور گزشتہ مارچ اور اپریل سے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرداور لائینز ایریا کے علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں ، کونسلروں کے گھروں اور دفاتر پر حملے کئے گئے ، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، کارکنوں کے اہل خانہ کو یہ دھمکیاں دی جارہی ہیں اور انہیں وفاداریاں تبدیل کرنے کی دھمکیاں تبدیل نہ کرنے کی صورت میں کارکنان کو جان سے مارنے کی مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں کارکنان پر زور دیا جارہا ہے وہ لکھ کردیں کہ ان کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے جو لکھ کر نہیں دے گا اس کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے ، ان تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود حقیقی دہشت گرد وں نے جب یہ دیکھا کہ ایم کیوایم کے کارکنان تمام تر جبر و تشدد کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ نہیں چھوڑ رہے ہیں اور کسی قسم کی دھمکیوں میں نہیں آرہے ہیں توحقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوا یم کے کارکنان، بلدیاتی نمائندگان کو تشدد کا نشانہ بنایا جن کے نام ، مسرور( ٹاؤن ممبرلائنز ایریا )، جاوید ( یوسی کمیٹی ممبر)،ولی حسین ( کارکن) ، شعیب ( کارکن)، اکمل ( کارکن)، فرخ (کارکن) ،سکندر، (کارکن) ، محمد اسلم( کارکن)،رشید ( کونسلر)، ارشد علی ( لیبر کونسلر) ، غزالہ( جنرل کونسلر) ، ارشد( ہمدرد)ہیں۔انہوں نے کہاکہ حقیقی دہشت گرد علاقوں میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کرنے اور ایم کیوا یم کے ذمہ داران و کارکنان پر تشدد ، دھمکیاں دینے اور ایم کیو ایم کے دفاتر میں توڑ پھوڑ اور جلانے جیسے سنگین واقعات میں ملوث ہونے کے باوجود علاقے میں آزادانہ گھوم رہے ہیں اور ابھی تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں ۔ تعجب اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ایم کیوایم کے مرکزی سطح کے ذمہ داران اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے حقیقی دہشت گردوں کی کھلی دہشت گردی اور غنڈہ گردی ، پرتشدد کاروائیاں کی تفصیلات سے رینجرز ، پولیس ، حکومت اور انتظامیہ کے افسران کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیاجاتا رہا ہے لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اور وہ کانوں میں انگلیاں ڈالے بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں۔ کمال ملک نے کہاکہ افسوس کہ اسٹیبلشمٹ کے وہ افسران جو ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کررہے ہیں اور ایم کیوایم کو مجرم ثابت کرنے کیلئے مختلف ڈرامے ، فسانے اور تماشے پیش کررہے ہیں وہ حقیقی دہشت گردوں کی کھلی سرپرستی کا عمل کرکے جنگل کے قانون پر عمل پیرا ہیں اور جمہوری اور سیاسی طور پر ایم کیوایم کو حاصل آئینی، قانونی اور سیاسی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا حقیقی دہشت گردوں کی یہ کھلی دہشت گردی جرائم کے زمرے میں نہیں آتی ؟ اور کیا حقیقی دہشت گرد ہر قسم کے آئین اور قانون اور انصاف کے اصولوں سے ماوراہیں اور شہر کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان نہیں ہے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واضح کرناچاہتی ہے کہ لائنز ایریا ، لانڈھی ، کورنگی ، ملیر اورشاہ فیصل کالونی کے عوام پر جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں ،، پولیس رینجرز اور انتظامیہ کے ذریعے جتنا بھی ظلم و تشدد کرلیاجائے انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ہرگز دور نہیں کیاجاسکتا ، اس ظلم کے خلاف پہلے بھی کارکنان نے اپنی جانیں دینا گوارہ کرلیں لیکن سر نہیں جھکایا جس پر ہم ایم کیوایم کے ایک ایک شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ایسے عناصر کومتنبہ کرتے ہیں کہ وہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو ایم کیوایم کے خلاف استعمال کرنے کا غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل فی الفور بند کردیں ورنہ کروڑوں عوام کے احساسات اور جذبات سے کھیلنے کا خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار ہوجائیں ۔ہم لائنز ایریا ، کورنگی ، ملیراور شاہ فیصل کے حق پرست عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی اور غندہ گردی اور پرتشدد کاروائیوں پر صبر کا مظاہرہ کریں، انشاء اللہ حقیقی دہشت گردوں پر اللہ کا عذاب جلد نازل ہوگا۔محمدکمال ملک نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، ڈی جی رینجرز بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی حمایت سے محروم جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کو جبر ی طور پر عوام پر مسلط کرنے کا عمل فی الفور بندکرایاجائے ، ایم کیوایم کے کارکنان پر تشدد ، انہیں قتل کرنے اور وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے دھمکیاں دینے والے حقیقی دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے اور ایم کیوایم کو انصاف کی فراہمی سے محروم رکھنے کا نارواعمل فی الفور بند کرایاجائے ۔ پریس کانفرنس سے رکن قومی اسمبلی علی رضانے بھی مختصراًخطاب کیااورکہاکہ لائنزایریاہمیشہ سے متحدہ قومی موومنٹ کاعلاقہ رہاہے اوریہاں سے ہمیشہ ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدوارکامیاب ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزدحق پرست رکن فیصل رفیق کی کامیابی کے بعدحقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ووٹرزکوتشددکانشانہ بنانے اورانہیں سنگین نتائج کی دھمکیوں کاسلسلہ شروع کردیاہے جبکہ دوسری طرف کارکنان کوبھی دھمکیاں دی جاری ہے کہ وہ وفاداری تبدیل کرکے ایم کیوایم اورالطاف حسین کاساتھ چھوڑدیں۔انہوں نے بتایاکہ حقیقی دہشت گردوں کویہاں کوئی ووٹ بنک نہیں اورنہ ہی وہ یہاں کے مکین ہیں بلکہ باہرسے آتے ہیں انہوں نے حالیہ واقعات میں حقیقی دہشت گردوں کے ظلم وستم اورتشددکانشانہ بننے والے کارکنان کوپریس کے سامنے پیش کیااوربتایاکہ انہیں کس بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ان کے جسم پرنشانات نمایاں ہیں۔

English Viewers








9/17/2024 12:58:04 AM