ایم کیوایم سی ای سی کے جوائنٹ انچارج سید شکیل احمد کے والد سید محمد مظہر کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔12؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل( سی ای سی) کے جوائنٹ انچارج سید شکیل احمد کے والد سید محمد مظہر کے انتقال پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ۔ جناب الطاف حسین نے سید شکیل احمد سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سید شکیل احمد سمیت تمام سوگوار لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین )