Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاری سرپرستی میں حیدرآبادزونل آفس پر مسلح حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، الطاف حسین


سرکاری سرپرستی میں حیدرآبادزونل آفس پر مسلح حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 5/13/2016
سرکاری سرپرستی میں حیدرآبادزونل آفس پر مسلح حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، الطاف حسین
رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی اورخواتین سمیت ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داروں وکارکنوں پر مسلح حملہ کا نوٹس لیاجائے، الطاف حسین
مسلح حملہ آوروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، الطاف حسین
بعض طاقتور عناصر سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں کا امن وامان برباد کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین
ماضی میں بھی سرکاری ایجنسیوں نے ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کا گھناؤناکھیل کھیلا اورآج ایک مرتبہ پھر یہ گھناؤنا عمل دہرایا جارہا ہے، الطا ف حسین
لندن۔۔۔12، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد زونل آفس پر سرکاری سرپرستی میں قائم نام نہاد جماعت کے مسلح دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ واضح رہے کہ اس حملے میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی اور خواتین سمیت ایم کیوایم کے متعدد کارکنان شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جمعرات کی شام حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی اور دیگر پارٹی عہدیداران وکارکنان معمول کی تنظیمی سرگرمیوں میں مصروف تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کے قائم کردہ گروہ کے مسلح دہشت گردوں نے ان پر لاٹھیوں ، ڈنڈوں اور بوتلوں سے حملہ کردیااور اس کے ساتھ ساتھ اندھا دھند فائرنگ بھی کی ۔ راشدخلجی کو سرپر شدید چوٹیں آئیں جبکہ متعدد خواتین کارکنان سمیت کئی کارکنان بندوق کی گولیوں کے چھروں سے زخمی ہوگئے ۔ جناب الطاف حسین نے اس حملہ کوکھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہاکہ لانڈھی کے بعد حیدرآباد میں پیش آنے والے اس واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ بعض طاقتور عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں کا امن وامان برباد کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی سرکاری ایجنسیوں نے اپنی سرپرستی میں شہری علاقوں میں بدامنی پیدا کرنے اور ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کا گھناؤناکھیل کھیلا اور آج ایک مرتبہ پھر یہ گھناؤنا عمل دہرایا جارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ اس کھلی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی سمیت ایم کیوایم کے دیگر ذمہ داروں وکارکنوں پر مسلح حملہ کا نوٹس لیاجائے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔


4/19/2024 11:57:37 PM