خبریں آرہی ہیں کہ حکومت نے خیبرپختونخوا میں گورنرراج یاایمرجنسی لگانے کافیصلہ کرلیاہے اوراس سلسلے میں اسلام آبادمیں اجلاس بلا لیا گیا ہے، میں اس معاملے پر اپنااعتراض حکام بالا تک پہنچانا چاہتا ہوں اور حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ اگرآپ نے خیبرپختونخوا میں گورنرراج نافذ کیا یا ایمرجنسی لگانے کی حرکت کی تواس بات کولکھ لیجئے کہ آپ ایسا کرکے ایک اورسانحہ مشرقی پاکستان کودعوت دیں گے، لہٰذا خدارا ہوش کے ناخن لیں اوراس طرح کے کسی بھی اقدام سے بازرہیں۔
حکمرانوں کوسمجھنا چاہیے کہ آج پورے ملک کے عوام خصوصاً نوجوان نسل بہت باشعور اوربیدار ہے، پہلے ملک میں ایک ٹی وی تھا آج ہرشخص کے ہاتھ میں ٹی وی ہے، سوشل میڈیا ہے، اے آئی ہے، آج کے عوام کوظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا۔ ملک کے کئی حصوں میں پہلے ہی آگ بھڑکی ہوئی ہے لہٰذا میں خبردار کرتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں مزید انتشارکی آگ نہ بھڑکائیں۔
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 482ویں فکری نشست سے خطاب
9 اکتوبر 2026ء