حیدرآباد کے سینئر صحافی علی حسن کی والدہ محترمہ کے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔5، مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد میں ڈان نیوز کے بیورو چیف اور سینئر صحافی علی حسن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)